Main Madine Chala Naat by Owais Raza Qadri
میں مدینے چلا میں مدینے چلا
پھر کرم ہو گیا میں مدینے چلا
کیف سا چھا گیا میں مدینے چلا
جھومتاجھومتا میں مدینے چلا
پھر اجازت ملی جب خبر یہ سنی
دل میرا جھوم اٹھا میں مدینے چلا
اے شجر اے ہجر تم بھی شمس و قمر
دیکھو دیکھو ذرا میں مدینے چلا
روح مضطر ٹھہر تو نکلنا ادھر
اتنی جلدی ھے کیا میں مدینے چلا
میرے صدیقؓ و عمرؓ ہو سلام آپ پر
برسے رحمت سدا میں مدینے چلا
سبز گنبد کا نور زنگ کر دے گا دور
پائے گا دل جلا میں مدینے چلا
انکے مینار پر جب پڑے گی نظر
کیا سرور آئے گا میں مدینے چلا
کیف و مستی عطا مجھ کو کر دے خدا
مانگتا ھوں دعا میں مدینے چلا
میں تو بس یونہی تھا میری اوقات کیا
قافیہ یہ ملا میں مدینے چلا
----
درد الفت ملے ذوق بڑھنے لگے
جب چلے قافلہ میں مدینے چلا
مسکرانے لگی دل کی ہر ہر کلی
غنچہ دل میں کھلا میں مدینے چلا
ہاتھ اٹھتے رہے مجھ کو دیتے رہے
وہ طلب سے سوا میں مدینے چلا
کیا کرے گا ادھر باندھ رخت سفر
چل عبیدؔ چل ذرا میں مدینے چلا
6
views
Heart Touching Naat Owais Raza Qadri Aye Sabz Gumbad Wale Lyrical Video
اے سبزگنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
اے نورِ خدا آکر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آجانا
اے پردہ نشیں دل کے پردے میں رہا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
میں قبر اندھیری میں گھبراونگا جب تنہا
امداد میری کرنے آجانا میرے آقا
روشن میری تربت کو اے نورِ خدا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
مجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا
روسوائے زما نا ہوں دامن میں چھپا لینا
مقبول یہ عرض میری لللہ زرا کر نا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
چہرے سے ضیا پائی ان چاند ستاروں نے
اُس در سے شِفا پائی دکھ درد کے ماروں نے
آتا ہے اُنہیں صابر ہر دکھ کی دوا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
محبوبِ الٰہی سا کوئی نہ حسین دیکھا
یہ شان ہی ان کی کہ سایہ بھی نہیں دیکھا
ﷲ نے سائے کو چاہا نہ جدا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
اے سبزگنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
6
views