یوکرینی شہریوں کی جنگ کیخلاف مہم ایسا کام کردیا کہ جان کر کسی کا بھی دل پسیج جائے

2 years ago
14

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین میں شہریوں کی طرف سے ”جنگ کی قیمت“ کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک ایسا کام بھی کر ڈالا ہے کہ دیکھ کر ہر کسی کے دل پسیج کر رہ گئے۔ چائنہ گلوبل ٹی وی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی شہریوں نے اس مہم میں یوکرین کے شہر لویف میں 109خالی ’بے بی سٹرولر‘ سڑک پر رکھ دئیے۔یہ خالی بے بی سٹرولر روس کے یوکرین پر حملے میں مرنے والے کم عمر بچوں کی ناگہانی اموات کی علامت کے طور پر رکھے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لویف یوکرین کا پولینڈ کے بارڈر کے قریب واقع شہر ہے، جو جنگ زدہ علاقے سے دور واقع ہے اور جنگ زدہ علاقوں سے لوگ جان بچا کر زیادہ تر اس شہر کا رخ کر رہے ہیں۔”جنگ کی قیمت“ نامی مہم میں یوکرینی شہری مختلف طریقوں سے دنیا کو بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اب تک اس تباہ کن جنگ میں کیا کچھ کھو چکے ہیں۔ 

ان شہریوں کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ روسی افواج سویلین آبادیوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں اور بڑی تعداد میں عام شہری موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا الزام ہے جو جنگ کے آغاز سے روسی فوج پر عائد کیا جا رہا ہے مگر روس کی طرف سے اس کی ابتداءسے ہی تردید کی جا رہی

Loading comments...