حکومت نے باغی اراکین کیلئے اربوں روپے کس طرح خرچ کیے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

2 years ago
9

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے باغی ارکان کو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے باغی ارکان کو فی کس ڈیڑھ ارب روپے تک کے فنڈز دیے گئے، ان کی  سفارش پر نوکریاں  دلوائی اور سرکاری افسران کے تبادلے  کیے گئے۔  ملتان سے تعلق رکھنے والے رانا قاسم نون کو پنجاب حکومت نے ایک ارب جب کہ وفاق نے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ دی۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان سے خواجہ شیراز محمود، بہاولنگر سے عبدالغفار وٹو، فیصل آباد سے راجہ ریاض اور نواب شیر وسیر کو ڈیڑھ، ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

محکمہ خزانہ پنجاب اور  محکمہ پی اینڈ ڈی کے مطابق راجن پور کے ایم این اے سردار ریاض محمود خان،  مظفر گڑھ کے سعید باسط بخاری اور ملتان سے احمد حسین ڈیہڑ کو فی کس ایک ارب 35 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔

باغی ارکان کو اتنے زیادہ فنڈز دیے جانے پر یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا حکومت کو پہلے سے ہی پتا تھا کہ یہ ارکان ساتھ چھوڑ دیں گے۔

#pakistan #breaking #politics #opposition #pmimrankhan #bilawalbhutto #zardari #parliment

Loading comments...