پروگرام دین و دنیا موضوع: امام حسن عسکری علیہ السّلام کا تنظیمی نظام

19 days ago
7

پروگرام دین و دنیا
موضوع: امام حسن عسکری علیہ السّلام کا تنظیمی نظام
مہمان : حجہ الاسلام و المسلمین جناب عون علوی
میزبان: محمد سبطین علوی
موضوعات گفتگو:
تشیع کے تنظیمی نظام کا آغاز کب اور کیسے؟
امام حسن عسکری علیہ السّلام کے تنظیمی نظام کے اہداف
امام حسن عسکری علیہ السّلام کے تنظیمی نظام کے لئے اقدامات
خلاصہ گفتگو:
تشیع کا تنظیمی نظام دراصل ائمہ اطہار علیہم السّلام کے دور میں ہی آغاز پذیر ہوا۔ امام جعفر صادق علیہ السّلام کے زمانے میں وکالت اور نمائندگی کے ذریعے اس نظام کی بنیاد رکھی گئی جسے بعد کے ائمہ نے مزید مضبوط کیا۔ امام حسن عسکری علیہ السّلام کے دور میں عباسی حکومت کی سخت نگرانی اور محدود آزادیوں کے باوجود یہ نظام ایک منظم صورت اختیار کر گیا۔

امام حسن عسکری علیہ السّلام کے تنظیمی نظام کا سب سے اہم ہدف شیعہ معاشرے کو فکری، اعتقادی اور سیاسی طور پر مستحکم بنانا اور آئندہ آنے والے غیبت کے دور کے لیے انہیں تیار کرنا تھا۔ اس نظام کے ذریعے شیعہ پیغام کو محفوظ رکھنا، رابطہ قائم رکھنا اور قیادت کی ہدایات پہنچانا ممکن ہوا۔

امام علیہ السّلام نے اس مقصد کے لیے مختلف علاقوں میں اپنے نمائندے اور وکلاء مقرر کیے، خطوط اور پیغامات کے ذریعے شیعہ عوام سے رابطہ رکھا اور تقیہ کے ذریعے دشمن کی سازشوں سے تحفظ فراہم کیا۔ یہ اقدامات تشیع کے بقا اور استحکام کے ضامن ثابت ہوئے۔

Loading 1 comment...