اقوام متحدہ میں ترک صدر کا جزباتی خطاب

1 month ago
1

اردوان نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ غزہ میں ایک گھنٹے میں ایک بچہ مارا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ ناعزیز انسانی جانیں ہیں، اور عالمی برادری کو خاموشی ترک کرنی چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں پر تنقید کی کہ وہ اس مظالم کو روکنے میں ناکام رہی ہیں، اور اقوام متحدہ کو اپنے ضمیر سے سوال کرنا چاہیے کہ کیا ایسا ظلم جائز ہو سکتا ہے؟

اردوان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازعے کی بات کی، اور کہا کہ کشمیری عوام کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اس مسئلے کا حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ظلم پر خاموشی اختیار کی جائے، تو وہ سنگین جرم کے مترادف ہوگا۔

Loading comments...