پروگرام دین و دنیا عنوان: امام حسن عسکری کے دور کے سیاسی اور غیبت کی زمینہ سازی

8 days ago
2

پروگرام دین و دنیا
عنوان: امام حسن عسکری کے دور کے سیاسی اور غیبت کی زمینہ سازی
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان حجہ الاسلام والمسلمین شیخ کاظم رضا
موضوعات گفتگو:
1. امام عسکری کے زمانے کے سیاسی حالات
2. حکمرانون کی اس قدر مخالفت کی وجه کیا تهی .
3. آیا امام عسکری سے پہلے گزشتہ ائمہ نے بھی حضرت حجت یا ان کی غیبت کے بارے میں لوگوں کو بتایا تھا یا اس بارے میں لوگوں کو تیار کیا تھا؟
4. امام حسن عسکری علیہ السلام نے امام زمانہ کے حوالے سے کون کون سےامور انجام دیے؟
خلاصه گفتگو
امام حسن عسکری علیہ السلام کا زمانہ عباسی حکمرانوں کی سخت سیاسی اور فوجی نگرانی میں گزرا۔ خلفاء کو خدشہ تھا کہ امام مہدیؑ کی آمد سے ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگا، اسی لیے وہ امام عسکریؑ کو قید، نظر بندی اور مسلسل دباؤ میں رکھتے تھے۔ یہ مخالفت دراصل اس خوف کی وجہ سے تھی کہ اہل بیتؑ کی قیادت لوگوں کے دلوں میں راسخ ہو چکی تھی۔

گزشتہ ائمہ علیہم السلام نے مختلف مواقع پر حضرت حجت اور غیبت کی خبر دے کر شیعوں کو ذہنی طور پر آمادہ کیا تھا۔ امام عسکریؑ نے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے دو بنیادی اقدامات انجام دیے: پہلا یہ کہ امام مہدیؑ کا محدود اور خفیہ تعارف معتبر اصحاب کے ذریعے کرایا تاکہ جانثار شیعہ ان کی امامت کو پہچان لیں۔ دوسرا یہ کہ اپنے ماننے والوں کو نمائندوں اور خطوط کے ذریعے رابطے کا عادی بنایا تاکہ غیبت کے دور میں قیادت کا نظام قائم رہ سکے۔ یہ تدابیر امت کو آئندہ مرحلے کے لیے تیار کرنے کا حصہ تھیں۔

Loading comments...