پروگرام دین و دنیا مناسبت: ایام حج موضوع: حج کے سیاسی و عبادی پہلو

3 months ago
6

پروگرام دین و دنیا
مناسبت: ایام حج موضوع: حج کے سیاسی و عبادی پہلو
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان: حجہ الالسلام و المسلمین عون علوی
موضوعات گفتگو: حج کے عبادی پہلو اور حج کا فلسفہ
حج کے سیاسی و اجتماعی پہلوؤں کی اہمیت
موجودہ دور میں حجاج کی سیاسی ذمہ داریاں
خلاصہ گفتگو
حج ایک عظیم عبادت ہے جو انسان کو روحانی پاکیزگی، بندگی، قربِ الٰہی اور تواضع سکھاتی ہے۔ طواف، سعی، وقوفِ عرفات اور قربانی جیسے اعمال انسان کو اللہ کی طرف رجوع کی مشق کراتے ہیں۔ یہ عبادی پہلو انسان کی انفرادی اصلاح کا ذریعہ بنتا ہے۔

تاہم حج صرف فردی عبادت نہیں بلکہ ایک عظیم الشان سیاسی و اجتماعی اجتماع بھی ہے، جہاں دنیا بھر کے مسلمان ایک لباس، ایک وقت اور ایک جگہ پر جمع ہو کر امتِ واحدہ کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔ امام خمینیؒ نے حج کو مسلمانوں کی طاقت اور بیداری کا مرکز قرار دیا۔ حج ہمیں بتاتا ہے کہ امت مسلمہ کو تفرقے سے بچا کر ایک مشترکہ دشمن کے خلاف بیدار ہونا چاہیے۔

موجودہ دور میں حجاج کی سیاسی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے مسائل کو سمجھیں، ان کے خلاف ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنے ملک واپس جا کر امتِ مسلمہ کے اتحاد، شعور اور مزاحمت کا پیغام عام کریں۔ حج کو صرف رسم نہ سمجھا جائے بلکہ اسے ایک انقلابی تربیت گاہ بنایا جائے

Loading 1 comment...