Be-Maujaza Dunya Mein Ubharti Nahin Qoumain

14 days ago
14

Be-Maujaza Dunya Mein Ubharti Nahin Qoumain
Jo Zarb-e-Kaleemi Nahin Rakhta Woh Hunar Kya!

O never without miracles do people rise;
What good is art that does not have the impact of the rod of Moses (A.S.) ?

بے معجزہ دنیا میں اُبھرتی نہیں قومیں
جو ضربِ کلیمی نہیں رکھتا، وہ ہنر کیا

معانی: بے معجزہ:بغیر معجزہ کے، بغیر اعجاز کے ۔ ابھرتی نہیں : ترقی نہیں کرتیں ۔ ضرب کلیمی: حضرت موسیٰ علیہ السلام جیسی صلاحیتیں جو باطل کے خلاف استعمال ہوتی ہیں۔ ہنر: فن

مطلب: جس طرح معجزہ کو عقل نہیں سمجھ سکتی اور وہ عام قانون، اصول اور ڈگر سے ہٹ کر ہوتا ہے اسی طرح دنیا میں جب کوئی قوم ترقی کرنے پر آتی ہے تو اس کے افراد بھی ایسے کارنامے سرانجام دیتے ہیں جو معجزہ سے کم نہیں ہوتے اسی طرح جس ہنر میں ضرب کلیمی جیسا معجزہ نہ ہو وہ بے کار ہے۔ ایسا ہنر جو اپنے پڑھنے والوں اور دیکھنے والوں کے دلوں میں اور ان کی زندگیوں میں اسی طرح کا انقلاب پیدا نہ کر دے جو حضرت موسیٰ کلیم اللہ نے اپنے عصا کی ضرب سے کیا تھا کہ کہیں چشمے پھوٹ پڑتے تھے اور کہیں دریا دولخت ہو گیا تھا۔

(Zarb-e-Kaleem-128) Funoon-e-Latifa

~ Dr. Allama Iqbal

#Moses #ZarbeKaleem #ZarbeKaleemi #Iqbaliyat #Muslims #HazratMusa #AakhriPaigham #Allah #Nation #Ummah #Millat #Riseup #Wakeup #Poetry #Inspiration

Loading comments...