الفوز الکبیر | 12 | حروفِ تہجی (مقطعات) کی مزید توضیح | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Streamed on:
11

دُروس الفوز الکبیر فی اصول التفسیر
از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
(قرآن فہمی کے بنیادی اصولوں کا تعارف)

درس : 12
حروفِ تہجی (مقطعات) کی مزید توضیح مقطعاتِ قرآنیہ سے متعلق صحابہ ؓ و تابعینؒ کے اقوال اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے نزدیک ان کے معانی و مفاہیم

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
0:00 آغاز درس
0:35 حروفِ تہجی (مقطعات) کے ما بین نسبت و تعلق (علمی قاعدہ) نیز ہمزہ و ہاء کا معنی مشترک، لیکن ہاء میں قدسی و دنسی کی تخلیط (ملاپ) کا اضافہ
01:21 حا اور عین میں سے عین، زیادہ روشن اور خا اور غین میں خ میں لزوم اور غ میں غلظت کی زیادتی
2:07 کاف میں قاف کی نسبت خِفّت اور لام اور راء میں ل میں تعین اور راء میں اس سے رفعت و تردد
02:59 دال اور تا میں د میں لزوم و فصاحت اور ت میں ابہام و پوشیدگی کی زیادتی نیز جیم کی نسبت زا میں لطافت زیادہ
3:35 اسی نسبت کی اساس پر دو یا تین حروف سے مرکب الفاظ کے مفاہیم:
4:19 ''ال'' غیب (ا) کو (ل) نے متعین کر دیا نیز بعض صوفیاء کے ہاں ''ال'' اسمِ اعظم
5:31 ''بل'' متعین کا غیر متعین کے ساتھ اتصال
6:32 ''ھل'' نکرہ (غیر متعین) کو متعین کرنا
6:58 ''ای'' ایسا غیب متردد، جنس معلوم لیکن ذات و تشخص میں جہالت
7:43 ''ذا'' کا معنی
9:35 تین حروف سے مرکب الفاظ کے مشترک مفہوم اور مثالوں سے وضاحت
29:56 عربی زبان کی امتیازی خصوصیت؛ حضرت نانوتویؒ کی وضاحت
44:09 حروفِ تہجی کا خاص تقارُب اور منفرد معنی؛ شیخ طاہر جزائریؒ کی عبارت سےاشتقاق کی توضیح
52:59 حروفِ تہجی کے معانی کی بنا پر کلمات کے مفہوم کا تعین کرنا، نہایت تنبہ و بیداری کا کام
57:20 خلاصۂ کلام
1:02:12 علمائے راسخین کے ہاں مقطعاتِ قرآنیہ کے معانی و مفاہیم
1:02:37 چودہ حروفِ مقطعات 29 سورتوں میں مجموعے کے طور پر آئے ہیں
1:04:52 علمِ مقطعاتِ قرآنیہ سے متعلق صحابہ ؓ و تابعینؒ کے اقوال
1:14:19 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ہاں حروفِ مقطعات کے معانی اور اسمائے سُوَر کی وضاحت
1:17:22 ''الم'' کا مفہوم؛ غیب الغیب تجلیٔ الٰہی کا عالمِ مادی میں عربی زبان کی متعین شکل اختیار کرنا
1:19:27 ''ا، ل، م'' ہر حرف کی الگ الگ معنوی تحقیق اور جامع مطلب و مفہوم
1:34:45 ''الٓر و الٓمر'' کا مفہوم
1:41:17 ''ط، ص، س اور طٰہٰ اور طٓسم'' کا معنی و مطلب؛ مقاماتِ انبیاء کا بیان
1:46:56 ''ح اور حٓم'' کا مفہوم نیز حوامیمِ سبعہ کے مضامین کا خلاصہ
1:52:56 ''ع، ق اور عسق'' کا مطلب؛ روشن حق کا قوت و شدت سے مادی عالم میں سرایت کرنا
1:54:59 ''ن، ی اور سورت یٰس'' کا معنی؛ نورِ الٰہی کا پورے عالم میں پھیلاؤ
1:56:55 ''صٓ، قٓ، ک'' کا معنی اور ''کھیٰعص'' کا مفہوم
2:02:10 مقطعاتِ قرآنیہ کی بحث کا خلاصہ؛ شاہ صاحبؒ نے بطریقِ ذوق یہ معانی سمجھے ہیں نیز ذوق کا معنی و مفہوم

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...