حجۃ اللہ البالغہ | 165 | تدبیرِ منزل (گھریلو نظم و نسق) کا عملی نظام | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

8 months ago
3

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 165

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

تدبیرِ منزل (گھریلو نظم و نسق) کا عملی نظام : باب 01، 02
تیرہ احادیث کی روشنی میں نکاح کے اصول اور عملی نظام کی تفصیلات

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 08؍ دسمبر 2021ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:14 اصولِ برّ کی اساس پرنبی اکرم ﷺ کا تدبیرِ منزل (گھریلو نظم و نسق) کے عملی نظام کی وضاحت (پہلا باب)
2:14 گھریلو نظم و نسق قائم کرنے کے اصول عرب و عجم کے ہاں تسلیم شدہ ، البتہ عملی اشباح و صورتوں میں ہر قوم کے اختلاف کی بنیادی وجہ
6:44 نبی اکرم ﷺ کی عربوں میں بعثت ، غلبہ دین کے لیے حکمت کی اساس پر عربوں کی اطوار و عادات ، حکومت و ریاست کا دیگر اقوامِ عالم کی عادات اور ریاست پر غلبہ ضروری
10:19 بعثتِ نبویؐ کے وقت عربوں کا غلبہ دنیا کی اقوام اور ان کے تہذیب و ثقافت پر کیوں ضروری؟
14:36دنیا بھر کی اقوام کے تہذیب و ثقافت اور گھریلو امور کا مسخ ہونا اور عربوں کی عادات کے مطابق نبی اکرم ﷺ کا متعین کردہ نظام لازمی و ضروری
17:34 شارع ﷺ کے متعین کردہ ارتفاقات کے عملی نظام پر آج کل کے نہاد نام متجددین کے بے جا اعتراضات اور عملی نظام تسلیم کرنے سے انکار
19:41 دوسرا باب: احادیث کی روشنی میں شادی و نکاح کے اصول اور عملی نظام کی تفصیلات
19:56 پیغامِ نکاح (منگنی) اور شادی کے امور کی تیرہ احادیث سے وضاحت
23:35 حدیث ۰۱ (يَا معشر الشَّبَاب من اسْتَطَاعَ مِنْكُم الْبَاءَة الخ) میں شادی کی استطاعت ، شرائط اور اس کے فوائد ، عدمِ استطاعت کی صورت میں روزے رکھنا لازمی اور اس کی حکمت
27:17 علمی قاعدہ: توانا مرد میں منی کی کثرت ، شہوات کا غلبہ ، یہ حجابِ طبع کا موجب ، چار خرابیاں اور انہیں دور کرنے طریقہ
33:43 حکمت کی اساس پر ہم پلہ عورت سے نکاح کی ترغیب (مولانا سندھیؒ کی تشریح)
35:59 حدیث کے دوسرے حصے کی توضیح
37:43 حدیث ۰۲ ( أما وَالله إِنِّي لأخشاكم لله الخ) میں تبتّل (تنہائی پسندی) کی حوصلہ شکنی ، مشہور واقعہ ، حضورﷺ کا انتہاء پسندی (شادی کے عمل سے دور بھاگنے) سے روکنا
40:58 حدیث میں زرتشت مذہب (مانویہ) اور عیسائی راہبوں کا طریقہ کار کا رد اور انبیاء ؑ کے فطرتی طریقہ کار کا بیان
42:52 حدیث ۰۳ (الدُّنْيَا مَتَاع، وَخير مَتَاع الدُّنْيَا الْمَرْأَة الصَّالِحَة) کی وضاحت؛ نکاح کرنے کے دو بڑے مقاصد
46:00 غیر مہذب عورت میں تین بڑی خرابیاں (منفی ذہنیت، بد اخلاق اور فحش گوئی) تدبیرِ منزل میں فساد کا باعث
48:54 نیک بیوی دنیا کا بہترین متاع
50:07 حدیث ۰۴ (تنْكح الْمَرْأَة لأَرْبَع الخ) میں دنیا بھر میں نکاح کرنے کے معیارات کی ممکنہ چار شکلیں اور دین داری کو ترجیح
52:09 شاہ صاحبؒ کی اس حدیث کی تشریح اور دین داری کے لیے تین چیزیں لازمی
54:41 مال و جاہ کے طالب پر حجابِ رسم کا تسلط اور خوبصورتی کا دلدادہ حجابِ طبع کے زیرِاثر جبکہ دین داری سے مقصود فطرت کی تہذیب اور اعلی اخلاق میں بیوی معاون بنے
56:35 حدیث ۰۵ (خير نسَاء ركبن الْإِبِل نسَاء قُرَيْش الخ) میں قریش کی عورتیں بہترین قرار اور صالحیت کے دو معیار
59:51 شاہ صاحبؒ کی تشریح: اپنے خاندان کی اچھی خاتون سے نکاح پسندیدہ ، قریش کی عورتوں کی خصوصیات ہی نکاح کے مقاصد اور گھریلو نظم و نسق کی اساس
1:02:31 شاہ صاحبؒ کے دور میں بھی قریش کی خواتین میں مذکور خصوصیات برقرار
1:04:00 حدیث ۰۶ (تزوجوا الْوَلُود الْوَدُود، فَإِنِّي مُكَاثِر بكم الْأُمَم) میں زیادہ بچے جننے والی اولاد سےمحبت کرنے والی خاتون سے شادی کرنے کی ترغیب اور اس کی بنیادی حکمت؛ مدنی و ملّی ضرورت
1:05:48عورت کی خاوند سے محبت کرنے کی چند وجوہات
1:09:01 حدیث ۰۷ (إِذا خطب إِلَيْكُم من ترْضونَ دينه الخ) میں دین اور اخلاق کے حامل مرد سے نکاح کرنے کا حکم ، ورنہ بڑا فتنہ فساد پیدا ہونے کا خطرہ
1:10:43 اس حدیث سے فقہ مالکی میں کفو لازمی شرط قرار نہ دینا ، اجتہادی غلطی ، غیر کفو میں نکاح اشد من القتل ، شاہ صاحبؒ کی تصریح
1:19:41 حدیث ۰۸ (الشؤم فِي الْمَرْأَة وَالدَّار وَالْفرس) میں ممکنہ طور پر بد بختی عورت ، گھر اور گھوڑے (سواری) ہو سکتی ہے، حدیث کا پسِ منظر اور شانِ ورودسمجھنا ضروری اور توضیح
1:23:44 ۰۹۔ حکمت کا تقاضا ہے کہ کنواری عقل مند اور بالغ لڑکی سے شادی کی جائے۔ حکمتیں اور حضرت جابر بن عبداللہؓ کا واقعہ
1:28:40 حدیث ۱۰ ( إِذا خطب أحدكُم الْمَرْأَة الخ) میں پیغامِ نکاح سے پہلے موقع ہو تو لڑکی دیکھنا مستحب ، دو مزید روایات اور ان کا بنیادی راز
1:32:12 حکیم اور سمجھ دار آدمی کام شروع کرنے سے پہلے اس کا نفع و نقصان پر خوب غور و فکر کرتا ہے۔
1:33:12 حدیث ۱۱ (إِن الْمَرْأَة تقبل فِي صُورَة شَيْطَان الخ) میں شادی شدہ مردوں کو تنبیہ
1:35:04 علمی قاعدہ: شرمگاہ کی شہوت سب سے زیادہ فتنہ انگیز ، ہلاکت کا باعث اور شیطانی چال
1:37:53 حدیث ۱۲ (لَا يخْطب الرجل على خطْبَة أَخِيه حَتَّى ينْكح، أَو يتْرك) میں کسی دوسرے مرد کے پیغامِ نکاح پر اپنا نکاح کا پیغام دینے کی ممانعت ، بنیادی وجہ
1:43:31 حدیث ۱۳ (لَا تسْأَل الْمَرْأَة طَلَاق أُخْتهَا لتستفرغ صحفتها الخ) میں پہلی خاتون کو طلاق کا مطالبہ ناجائز ، اس کا راز
1:46:09 نکاح سے متعلق تیرہ امور عالم گیر اصول ایک مکمل نظام اور حضرت سندھیؒ کی اہم بات
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...