حجۃ اللہ البالغہ | 160 | احادیث کی روشنی میں تبادلۂ دولت کے احکامات | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

7 months ago
1

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 160

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

حصولِ رزق کے طریقہ کار : باب 03
احادیث کی روشنی میں معاملات اور تبادلۂ دولت (بیع و شراء) کے احکامات کا تذکرہ

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 03؍ نومبر 2021 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:19 سابقہ باب سے ربط اور زیر مطالعہ باب کا خلاصہ
1:59 حدیث ۰۱ (رحم الله رجلا سمحا إذا باع الخ) میں مالی معاملات میں سماحتِ نفس کے حامل شخص پراللہ کی رحمت کا نزول،تین باتیں
5:01 سماحت کا تہذیبِ نفس اور سیاستِ مدینہ میں کردار نیز مالی معاملات میں بخل کا اندیشہ اور نبی اکرم ﷺ کی تعاونِ باہمی کی اساس سماحت کی بڑی تاکید
12:40 حدیث ۰۲ (الحلف منفقة للسلعة ممحقة للبركة) میں کثرت سے قسم اٹھانا برکت اٹھنے کا سبب نیز دو وجوہات کی بنا پر بیع میں قسم اٹھانا مکروہ قرار
19:48 حدیث ۰۳ ( يا معشر التجار إن البيع يحضره اللغو والحلف الخ) بازار میں لین دین کے وقت لغو ، جھوٹی قسموں کا رواج اور صدقہ دینے کا حکم، حدیث کا درست سمجھنا ضروری
24:28 حدیث ۰۴ (لا بأس أن تأخذها بسعر يومها الخ) میں سونے اور چاندی کے تبادلے میں اس دن کا ریٹ اور نقد سودا کرنے کا حکم، مقصود جھگڑا و نزاع کا خاتمہ
29:24 حدیث ۰۵ (من ابتاع نخلا بعد أن تؤبر الخ) کجھور کے درخت کی خرید و فروخت میں جھگڑا نمٹانے کے لیے آپؐ کا تابیرِ نخل کو معیار مقرر کرنا
34:05 حدیث کی تشریح: تابیرِ نخل کا عمل درخت پر ایک اضافی محنت ، اس لیے پھل بائع کا حق (نظام بنانے کے لیے نبی اکرم ﷺ کی واضح ہدایات)
35:47 حدیث ۰۶ (ما كان من شرط ليس في كتاب الله فهو باطل) میں کتاب اللہ کے خلاف ورزی پر مبنی ہر شرط معاملات میں ناجائز
38:12 حدیث ۰۷ (نهى عليه السلام عن بيع الولاء وعن هبته) میں ولاء بیچنے اور ھبہ کرنے کی ممانعت ، وضاحت اور ممانعت کا راز
43:32 حدیث ۰۸ ( الخراج بالضمان) میں تاوان بھرنے والا، فائدہ اٹھانے کا مستحق، مالی معاملات کا عالمگیر و آفاقی اصول اور شاہ صاحبؒ کی حدیث کی تفصیلات کی توضیح
52:13 حدیث ۰۹ (البيعان إذا اختلفا والمبيع قائم ليس بينهما بينة الخ) میں بائع و مشتری میں اختلاف اور مبیع بعینہ موجود ہونے کی صورت میں نبویؐ فیصلہ اور اس کی بنیادی وجہ
56:51 حدیث ۱۰ (۱۔الشفعة فيما لم يقسم فإذا وقعت الحدود الخ ، ۲۔الجار أحق بصقبہ) میں حقِ شفعہ کا بیان ، دونوں حدیثوں میں بظاہر تعارض اور شاہ صاحبؒ کی تطبیق (شفعہ کی بنیادی روح اور دو قسمیں)
1:05:21 حدیث ۱۱ (من أقال أخاه المسلم صفقة كرهها الخ) میں چیز بیچنے کے بعد خرید دار سے واپس لینے والے کے لیے اجر و ثواب، حدیث کی تشریح
1:08:56 حدیث ۱۲ (حديث جابر رضي الله عنه بعتُه، واستثنيت حملانه إلى أهلي) کی تفصیلات، بیع میں استثناء کی شرط لگانا ، فقہاء کا اختلاف اور شاہ صاحبؒ کا موقف
1:13:09 حدیث ۱۳ (من فرق بين والدة وولدها الخ) میں غلام عورت اور اس کے بچے کو الگ الگ بیچنے والے کے لیے آپ ﷺ کی وعید ، بنیادی راز
1:15:54 ۱۴۔ آیت (إذا نودى للصلاة من يوم الجمعة الخ) میں آذان سے مراد امام کے خطبہ دینے سے پہلے والی آذان مراد، شاہ صاحبؒ کا موقف
1:18:25 ۱۵۔ حدیث (إن الله هو المسعر القابض الباسط الرازق الخ) میں ظلم و زیادتی اور مستقل قانون سازی کے پیش نظر آپ ﷺ کا مارکیٹ ریٹ مقرر نہ کرنا
1:23:58 تاجروں کے ظالمانہ ریٹ کا جواز حدیث سے ثابت نہیں ، ایسے موقع پر حکومت کا ریٹ متعین کرنا جائز
1:25:21 حضور ﷺ کا مارکیٹ ریٹ مقرر نہ کرنا، شاہ صاحبؒ نے حدیث کی لا جواب تشریح بیان کی
1:31:51 ۱۶۔ آیت (يا أيها الذين آمنوا إذا تداينتم بدين الخ) میں ادھار مالی لین دین میں تحریری معاہدہ کرنے کا حکم
1:32:51 معاملات میں جھگڑے اور فساد کا بڑا سبب قرض کا لین دین نیز ادھار معاملے کے لیے چار امور کی پابندی ضروری
1:38:05 ۱۷۔ حدیث (من أسلف في شيء، فليسلف في كيل معلوم الخ) میں بیعِ سلم کے مروجہ طریقے میں لڑائی جھگڑے ، آپ ﷺ کا مناقشہ ختم کرنے کے لیے چند شرائط کا تعین اور فقہا کا مزید اضافہ
1:42:39 ۱۸۔ قرض کی مشروعیت کی بنیاد تبرع و احسان ، نیز اس میں عاریت کا معنی بھی لیکن اضافے کا مطالبہ جائز نہیں
1:44:08 ۱۹۔ رہن کی اساس اعتمادپر ہے۔
1:44:32 ۲۰۔ رہن سے متعلق بظاہر دو متعارض حدیثیں اور ان میں جمع و تطبیق
1:48:23 شے مرہونہ (گروی رکھی اشیا یا گھر) سے انتفاع کی ممانعت
1:50:24 ۲۱۔ حدیث (إنكم قد وليتم أمرين الخ) میں حضور ﷺ کا وزن اور کیل کرنے والوں سے خطاب اور دو امور کی تاکید ، ناپ تول کمی ، سابقہ امتوں کی ہلاکت کا باعث
1:51:57 ۲۲۔ حدیث (أيما رجل أفلس الخ) میں مُفلس (دیوالیہ شخص) کی شے کسی قرض خواہ کے پاس بعینہ موجود ہونا، موجود شے سے قرض خواہوں کے قرض وصول کرنے سے متعلق فقہا کا اختلاف اور شاہ صاحبؒ کا موقف
1:56:04 ۲۳۔ حدیث (من سره أن ينجيه الله من كرب الخ) میں تنگ دست کا قرض معاف کرنے یا مہلت دینے کا اجر و ثواب؛ راز
1:57:32 ۲۴۔ حدیث (مطل الغني ظلم الخ) میں مال دار کا ٹال مٹول کرنا بڑا ظلم اور مال دار کی طرف سے محتاج کا حوالہ و کفالہ قبول کر لینا مستحب عمل
1:59:06 ۲۵۔ حدیث (لَىُّ الواجدِ يحل عرضه وعقوبته) ٹال مٹول کرنے والے کا شرعی حکم، حدیث کا درست مفہوم سمجھنا ضروری
2:01:21 ۲۶۔ حدیث (الصلح جائز بين المسلمين الخ) مسلمانوں میں ہر صلح جائز لیکن حرام کو حلال اور حلال کو حرام قرار دینے والی صلح یا شرط ناجائز ، جیسا کہ ابو حدرد کا قصہ

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...