Premium Only Content

حجۃ اللہ البالغہ | 161 | تبرُّعات کی چار ، مُعاوَنات کی گیارہ قسمیں | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس : 161
قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات
حصولِ رزق کے طریقہ کار : باب 04
تبادلۂ دولت کی دیگر شکلیں
(تبرُّعات کی چار اور مُعاوَنات کی گیارہ قسموں کا بیان)
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 10؍ نومبر 2021 ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
2:41 ابتغائے رزق کے سابقہ ابواب کی مباحث کا خلاصہ اور اس باب میں تبادلۂ دولت کی دیگر شکلیں (تبرُّعات کی چار اور تعاون باہمی کی گیارہ قسموں) کا بیان
5:11 تبرُّع (رضاکارانہ معاملہ) کی پہلی قسم: صدقہ کی وضاحت
10:00 تبرُّع کی دوسری قسم "ہدیہ" (گفٹ) کی تعریف اور ہدیہ سے متعلق چھ احادی: ہدیہ کا بنیادی مقصد ، انسانوں کی باہمی الفت و محبت کا اظہار ، ہدیہ کا عمل دو طرفہ ہونا چاہیے ، شکرانِ نعمت کا زبان سے مناسب اظہار جبکہ بغیر ہدیہ کے تعریف کے پل باندھنا اور خوشامد کرنا ، کذب بیانی
16:40 ایک شخص کا دوسرے کے لیے بھلائی و معروف کا کام کرنا، جواب میں اس کا دعائیہ کلمات "جزاك الله خيرا" کہنا، مکمل تعریف ، جامع نصاب اور معاملہ کو اللہ کے سپرد کرنا
17:39 "جزاك الله خيرا" سے زیادہ تعریفی کلمات کہنا وقار و الفت کے منافی
19:16 ہدیہ دینے والے کی حد سے زیادہ تعریف کرنے والے شخص کو حضرت سندھیؒ کی تنبیہ (مولانا منظور نعمانیؒ سے منقول واقعہ )
22:40 ہدیہ کے تبادلے کا عمل ، دلی نفرتیں و کدورتیں دور کرنے کا سبب اور شاہ صاحبؒ کی مزید تشریح
27:27 خوشبو دار پھول (نیاز بو) بطور ہدیہ دینا اور حدیث کی روسے قبول کرنے کا حکم ، کم قیمت چیز کا ہدیہ قبول نہ کرنا سرمایہ پرستانہ سوچ
30:52 ہدیہ دے کر واپس لینا قے کرکے واپس لینے کے مترادف، اس کی وجوہات: بخل ، تنگی اور دوسرے کو نقصان پہنچانا
34:35 نبی اکرم ﷺ کا ہدیہ دے کر واپس لینے والےکی بلیغ انداز میں مذمت البتہ ایک صورت میں ہدیہ واپس لینے میں کوئی حرج نہیں
38:31 اولاد میں سے بعض کو ہدیہ دینا اور باقیوں کو محروم رکھنا ، حضرت نعمان بن بشیرؓ کو گھوڑا ہدیہ کرنے کا قصہ اور حضور ﷺ کا ناپسند سمجھنا ، ایسا عمل اولاد میں حسد و کینہ اور والدین سے نفرت پیدا ہونے کا باعث
44:04 تبرُّع کی تیسری قسم "وصیت" (جس کا تعلق مرنے کے بعد کے امور سے)
47:09 وصیت سے متعلق پہلی حدیث (أوص بالثلث والثلث كثير) کل مال میں سے ایک تہائی سے زیادہ وصیت کی ممانعت ، حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کا واقعہ
51:13 میت کے مال کے ورثاء کے زیادہ حق دار ہونے پر عرب و عجم کا اتفاق نیز کل مال کی وصیت ان کے حق میں ظلم و زیادتی شمار
53:47 حکمت کا تقاضا کہ وراثت کے زیادہ حق دار قریبی نسبی رشتے دار لیکن مواسات کی بنا پر تہائی مال میں وصیت کا جواز
57:00 وارث کے لیے وصیت کرنا جائز نہیں ، بنیادی قانون کی تشریح
1:00:41 وصیت کا ارادہ رکھنے والے کے لیے لازمی ہے کہ وہ اسے تحریر کرنے میں جلدی کرے ، وجوہات اور حدیث کا درست مفہوم سمجھنا ضروری
1:03:49عمریٰ (عمر بھر کے لیے رہائش کے لیے کسی کو زمین ہدیہ کرنا) ، نزاع و جھگڑا ختم کرنے کے لیے نبی اکرم ﷺ کی قانون سازی
1:10:02 تبرُّع کی چوتھی قسم "وقف" ، عرب میں وقف کا نبی اکرم ﷺ کی آمد سے پہلے رواج نہیں تھا ، آپؐ نے وقف کے قانون کو آیتِ قرآنی سے اخذ کیا
1:11:59 نبی اکرم ﷺ نے چند مصلحتوں کی بنیاد پر وقف کے قانون کو مستنبط کیا۔
1:17:05 مُعاوَنات (تعاون باہمی) کی گیارہ قسمیں:
1:17:46 ۱) مضاربت تعاون کی ایک شکل
1:20:34 ۲) شرکتِ مفاوضه کی تفصیل
1:22:55 ۳) شرکتِ عنان کی توضیح
1:24:11 ۴) شرکتِ صنائع اور ۵) شركة الوجوہ کی وضاحت
1:26:40 ۶) وکالت بھی تعاون کی ایک صورت
1:27:27 ۷) مساقات کا تعلق باغات سے اور ۸) مزارعت کی تشریح
1:29:16 ۹) مخابرہ کا مفہوم اور ١٠) دسویں قسم
1:30:31 ۱۱) اجارہ میں بیع اور تعاون کی دو معنویتیں اور اجیر کی دو قسمیں
1:32:11 ان عقود کا عرب میں تعامل اور نبی اکرم ﷺ کی قانون سازی
1:33:01 مزارعت مختلف فیہ مسئلہ ، رواةِ حدیث میں تعارض ، صحابہ و تابعین کے عمل کی روشنی میں عقد مزارعت کا جائزہ ، حضرت رافع بن خدیجؓ کی حدیث میں ممانعت کے تین اطلاقات
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
-
59:27
NAG Podcast
3 hours agoBrandon Straka: BOLDTALK with Angela Belcamino
35.6K7 -
59:43
Sarah Westall
1 hour agoVietnam Shuts down 86 Million Bank Accounts, The Fourth Turning & more w/ Andy Schectman
14.3K -
DVR
Flyover Conservatives
9 hours agoMary Flynn O’Neill and Clay Clark: The Church Must Rise or America Falls | FOC Show
10.6K1 -
LIVE
I_Came_With_Fire_Podcast
11 hours agoThe Global ANTIFA Connection You've Never Heard Of | The Israel Question
267 watching -
16:38
RTT: Guns & Gear
18 hours ago $0.88 earnedExtar EP9 Review: The Best Budget 9mm PCC?
8.44K3 -
7:53
Rethinking the Dollar
11 hours agoMass Firings in Tech: The Real Agenda Behind 166,000 Cuts
11.7K7 -
1:02:28
BonginoReport
6 hours agoFeds Monitor Threats Ahead of Kirk Memorial - Nightly Scroll w/ Hayley Caronia (Ep.138)
231K126 -
55:51
Candace Show Podcast
5 hours agoWho Moved The Camera Right Above Charlie's Head? | Candace Ep 239
87.7K504 -
LIVE
LFA TV
23 hours agoBREAKING NEWS ON LFA TV! | FRIDAY 9/19/25
584 watching -
13:00:46
Total Horse Channel
14 hours ago2025 WDAA Western Dressage World Championship Show | Day Four | Arena One
15.8K