حجۃ اللہ البالغہ | 123 | جنائز حصہ دوم | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

7 months ago
9

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 123

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ نماز ، آخری باب: 18 (حصہ دوم)
جنائز سے متعلق احادیث کا دوسرا حصہ
(مریض کو دم کرنا، موت کی تمنا اور بے جا خوفِ طاری کی ممانعت، اللہ سے ملاقات کا شوق اور اس سے خیر کی امید رکھنا، روح کا حظیرة القدس کی طرف متوجہ ہونا، موت کو یاد کرنا، میت کے متعلق خیر اور بھلائی کی گفتگو، کفن دینے کا بنیادی اصول، نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقۂ کار، جنازہ اور تدفین میں شرکت کا اجر و ثواب اور نمازِ جنازہ کی چند مسنون دعائیں اور دفنانے کے امور)
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 16 ؍ دسمبر 2020ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:25 حدیث ۷: اللہ کے پاک کلام سے مریض کی تکلیف و مصیبت دورکرنے کے لیے دم کرنا (أمر النبي صلى الله عليه وسلم برقى تامة كاملة)
2:53 احادیث میں مروی مریض کو دم اور پاکیزه رقی (جھاڑ پھونک) کرنے کی چند دعائیں
7:55 وہ دعائیں جو مریض خود پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے۔
12:34 حدیث ۸: تکلیف کی وجہ سے موت کی تمنا کی ممانعت (لا يتمنين أحدكم الموت الخ) کی تشریح: کسی نعمت کو سلب کرنے کی دعا مانگنا درست نہیں
16:28 حدیث ۹: اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شوق رکھنے والے کا اعزاز (من أحب لقاءه الله أحب الله لقاءه) بظاہر دونوں حدیثوں میں اختلاف
21:31 شاہ صاحبؒ کی تشریح: اللہ سے ملاقات کا مطلب و مفهوم
24:16 ہر چیز کا اپنے حیِّز (مقام) اصلی کی طرف لوٹنا
26:59 عبدِ فاجر کا بہیمیت کی لذات میں انهماک
28:25 حضور ﷺ نے محبتِ الہی کے معنی بڑی وضاحت و صراحت سے بیان کیے
29:22 حدیث ۱۰: (لا يموتن أحدكم إلا وهو يحسن الخ) کا مفہوم
30:46 حدیث کی تشریح میں شاہ صاحبؒ کا علمی قاعدہ: حُسنِ ظن اور خیر کی امید کا درست مفہوم
33:51 اللہ تعالیٰ سے امید رکھنے کا مفہوم
35:18 خوف الہٰی کی تلوار سے اللہ کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا، نہ کہ اللہ سے ناامید ہونا
39:13 تہذیبِ نفس کی مہارت نہ ہونے کی وجہ سے خوفِ کی بےجا کیفیت
40:09 آج کل کے واعظین وپیروں کا بلا وجہ خوف مسلط کرنا، حضرت شاہ سعید احمد رائے پوری نور اللہ مرقدہ کا ارشاد
41:26 خوف کا غلط اور بے محل استعمال
44:36 اللہ سے نا امیدی کی حالت میں مرنے والے انسان کے ظنون و اَوہام ، مثالی وجود میں عذاب کا باعث
47:35 مرض الموت میں شکوک و شبہات کا سلسلہ زیادہ خوف پیدا کرنے کا باعث
51:34 اللہ سے خوف سے امید زیادہ ہونی چاہیے۔
52:46 حدیث ۱۱: لذت کو توڑنے والی (موت) کو یاد کرو ( أكثروا ذكر هادم اللذات)، طبیعت کا حجاب توڑنے میں اس کا کردار
54:35 حدیث ۱۲: مرنے سے پہلے آخری کلمہ لا الہ الا اللہ جنت میں داخلے کا سبب (من كان آخر كلامه لا إله إلا الله دخل الجنة)
55:50 حدیث ۱۳: حالتِ نزع میں مرنے والے کے سامنے اذکار کی تلقین بہت بڑا احسان ( لقنوا موتاكم لا إله إلا الله الخ) کا مفہوم
58:04 حدیث ۱۴: مصیبت کے وقت دعا مانگنا اللہ کا حکم (ما من مسلم تصيبه مصيبة الخ) ؛ راز
59:44 حدیث ۱۵: میت کے متعلق خیر اور بھلائی کی گفتگو (إذا حضرتم الميت، فقولوا خيرا)، حضور ﷺ کا مسنون عمل
1:02:49 حدیث ۱۶: حضرت زینتؓ کی وفات پر غسل اور کفن سے متعلق احکامات (قال النبي صلى الله عليه وسلم في ابنته الخ)
1:04:53 حدیث سے ماخوذ سات فوائد و نتائج: الف: میت کا غسل ، زندہ کے غسل کی طرح
1:05:4 ب: بیری کے پتوں اور ایک سے زیادہ مرتبہ غسل دینے کی حکمت
1:06:37 ج: کافور لگانے سے جسم میں تغیر و تبدل کے عمل کا رک جانا
1:07:38 د: دائیں جانب سے غسل دینا میت کے احترام کی وجہ سے
1:07:54 ر: شہید کے غسل اور کفن کا طریقہ
1:08:38 اہم بات: انسانی نفس کاجسم سے جدائی کے بعد معاملہ انتہائی حساس
1:10:38 س: مُحرِم کا غسل و کفن شہید جیسا
1:11:53 ص: کفن دینے کا بنیادی اصول
1:13:09 حدیث ۱۷: قیمتی کفن پہنانا رسمِ جاہلیت (لا تغالوا في الكفن الخ) میں ممانعت
1:14:27 حدیث ۱۸: جنازہ جلدی لے جانے کی تاکید (أسرعوا في بالجنازة الخ) اور حکمتیں
1:16:52 حدیث ۱۹: (فإن كانت صالحة الخ) کی وضاحت: بعض نفوس کے جسم بھی گفتگو کرتے ہیں۔
1:20:04 حدیث ۲۰: جنازے اور تدفین میں شرکت کا اجر و ثواب (من اتبع جنازة مسلم الخ)
1:22:50حدیث ۲۱: جنازہ دیکھ کر کھڑا ہونے کا حکم لازمی سنت نہیں (إن الموت فزع الخ)
1:24:59 ۲۲: میت پر نمازِ جنازہ پڑھنے کے طریقۂ کار میں اختلاف اور حضرت عمرؓ کے دور میں چار تکبیرات پر اتفاق
1:27:45 نمازِ جنازہ میں سورتِ فاتحہ پڑھنا ابن عباسؓ کی روایت سے ثابت، لیکن اجماعِ صحابہ اس سے مختلف
1:28:47 نمازِجنازہ کی چند مسنون دعائیں
1:32:14 حدیث ۲۳: قبروں میں ظلمت و اندھیرا اور دعا مانگنے سے ان کا منور ہونا (إن هذه القبور مملوءة الخ) جنازے میں چالیس آدمیوں کی شرکت سے شفاعت (ما من مسلم يموت، فيقوم الخ) اور دوسری روایت میں سو آدمیوں کی تعداد(يصلي عليه أمة من المسلمين الخ)
1:33:38 حدیث کی تشریح: مقربین بارگاہِ الہی اشخاص کی دعا کی بہت تاثیر
1:34:52 حدیث ۲۴: جنازہ کی تعریف اور جنت و جہنم کا واجب ہونا، صحابہ (مسلمان جماعت) لوگوں پر گواہ ( هذا أثنيتم عليه خيرا الخ) کی تشریح
1:38:52 حدیث ۲۵: مُردوں کو برا بھلا کہنے کی ممانعت (لا تسبوا الأموات الخ ) کی تشریح نیز حدیث کا پسِ منظر
1:42:36 حدیث ۲۶: میت سے متعلق کے چند امور
1:44:05 حدیث ۲۷: لحد کھودنا مسلمانوں کی نشانی (اللحد لنا والشق لغيرنا ) کی وضاحت، نیز شقّ کھودنا بھی جائز

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...