Premium Only Content

حجۃ اللہ البالغہ | 119 | جماعت | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس : 119
قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات
اَبوابِ نماز باب: 15
نماز باجماعت کی اہمیت کے اساسی قاعدے، امامت صلوٰۃ کے قوانین، امامت کا زیادہ حق دار کون؟ نیز امام و مقتدی کے بنیادی امور
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 28؍ اکتوبر 2020 ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:13 سابقہ دروس سے اس باب کا ربط اور با جماعت نماز سے متعلق چار علمی قاعدوں کا بیان
0:50 پہلا علمی قاعدہ: عبادات (اچھی رسومات) کو عام کرنے کا نظام بنانا، بُرے رسم و رواج کے خاتمے کی بہتر حکمت عملی بنانا، ان کے فوائد
5:23 انسانی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے نماز کا بڑا اہم کردار ؛ اسے خوب پھیلانا اور لوگوں کا اکٹھے ہو اجتماع کرنا
7:33 دوسرا علمی قاعدہ: ملت میں اجتماعیت کے لیے سسٹم بنانے کی بنیادی ضرورت :
۱۔ ملت کے اعمال سیکھنے سکھانے کے لیے علماء اور ان کی اقتداء کرنا ضروری
۲۔ وہ لوگ جنہیں ملت کے اعمال پر کار بند رہنے کے لیے معمولی دعوت کی ضرورت
۳۔ سستی و غفلت کا شکار کمزور لوگ جن کے لیے باقاعدہ نظام بنانے کی ضرورت
11:24 تینوں طرح کے لوگ، مجمع عام میں اللہ کی عبادت کرنے کے حکم کے بنیادی اہداف و مقاصد
14:19 تیسرا علمی قاعدہ: اللہ کی طرف رغبت و شوق اور اس کے عذاب سے خوفزدگی کے استحضار کی حالت میں لوگوں کا اجتماع و اکٹھ برکات و رحمت و تجلیات کے نزول کا باعث
16:04 چوتھا علمی قاعدہ: امتِ محمدیہؐ کے لیے غلبۂ دین لازمی، جس کے لیے اجتماع ضروری
18:31 ان چار امور کے نتیجے میں جمعہ اور با جماعت ںماز کا حکم
19:40 عبادت کی اشاعت کے دو شعبے؛ محلے میں روزانہ اور شہر میں ہفتہ وار اجتماع کرنا ضروری ہے۔
22:14 اس باب کا دائرہ کار "اشاعت فی الحیّ" (محلے میں با جماعت نماز کا قیام)، اشاعت فی الحیّ کو ترجیح، ۲۷ درجے کی بشارت والی حدیث کا راز
27:34 بنیادی قواعد کے بعد احادیث کی تشریح، پہلی حدیث: (ما من ثلاثة في قرية أو بدو لا تقام فيهم الصلاة الخ) کا مفہوم اور اس کی حکمت
29:31 دوسری حدیث: (والذي نفسي بيده لقد هممت أن آمر بحطب فيحطب الخ) میں جماعت میں شرکت نہ کرنے والوں کے خلاف ںسخت وعید کا راز نیز مریض اور حاجت مند کے لیے رخصت
33:08 جماعت میں عدم شرکت کے چار اَعذار کا بیان : ۱۔ سخت ٹھنڈی اور بارش والی رات، ۲۔ حاجت و ضرورت ۳۔ فتنے اور ۴۔ بیماری؛ مختلف روایات میں تطبیق
49:01 امامت کے قوانین و ضوابط، امامت کا زیادہ حق دار کون؟ اور امام و مقتدی سے متعلق بنیادی امور: احادیثِ رسول ﷺ کی روشنی میں وضاحت
50:22 حدیث ۰۱: (يؤم القوم أقرؤهم لكتاب الله فإن كانوا في القراءة سواء الخ) میں امامت کے لئے زیادہ موزوں شخصیت کی رہنمائی ، حدیث کی جامع تشریح
59:15 حدیث ۰۲: ( إذا صلى أحدكم للناس فليخفف الخ) میں امام کی ذمہ داری کا بیان
1:00:26 حدیث ۰۳: (إنما جعل الإمام ليؤتم به الخ) میں مقتدیوں کی ذمہ داریوں کا ذکر، حدیث کا پسِ منظر اور منسوخ حصے کی وضاحت نیز دونوں روایتوں میں جمع و تطبیق
1:10:27 حدیث ۰۴: (ليلني منكم أولو الأحلام والنهي الخ) میں نماز کی جماعت اور مجلس میں اہل عقل و دانش کو قریب کرنے کا حکم؛ اسرار و رموز
1:13:38 حدیث ۰۵: (ألا تصفون كما تصف الملائكة عند ربها) میں صف بندی کا تاکیدی حکم اور اہمیت،
1:15:17 حدیث ۰۶: (إني لأرى الشيطان يدخل من خلل الصف كأنها الحذف) احادیث کے اسرار پر شاہ صاحب کا تجزیہ
1:21:24 حدیث ۰۷: (لتسون صفوفكم، أو ليخالفن الله بين وجوهكم و أما يخشى الذي يرفع رأسه قبل الإمام أن يحول الله رأسه إلى رأس حمار) دونوں حدیثوں کی تشریح، ایک محدث کا واقعہ اور عمل کے مطابق سزا کی سخت وعید
1:27:58 حدیث ۰۸: (إذا جئتم إلى الصلاة ونحن سجود فاسجدوا الخ) حالتِ سجدہ میں نماز میں شریک ہونے کے لیے حکم
1:29:44 حدیث ۰۹: (إذا صليتما في رحالكما، الخ) گھر میں نماز پڑھ کر آنے والوں کو حضور ﷺ کا جماعت میں شریک ہونے کا حکم نیز حدیث کا راز اور دائرۂ کار
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
-
1:33:41
Dinesh D'Souza
2 days agoThe Dragon's Prophecy Film
94.9K60 -
LIVE
Lofi Girl
2 years agoSynthwave Radio 🌌 - beats to chill/game to
399 watching -
44:08
The Why Files
6 days agoThe CIA, Men in Black and the Plot to Take Out JFK | The Maury Island Incident
56K71 -
2:07:23
TimcastIRL
12 hours agoTrump SLAMS China With NEW 100% Tariff, Stocks & Crypto TUMBLE | Timcast IRL
306K173 -
5:15:25
SpartakusLIVE
12 hours agoBF6 LAUNCH DAY || WZ and BF6 followed by PUBG - The PERFECT Combo?
67.4K3 -
1:33:59
Glenn Greenwald
14 hours agoQ&A with Glenn: Is the Gaza Peace Deal Real? Why was the Nobel Peace Prize Given to Venezuela's Opposition Leader? And More... | SYSTEM UPDATE #529
123K74 -
1:24:01
Flyover Conservatives
1 day agoURGENT FINANCIAL UPDATE! October 14–31: The Great and Terrible Day Has Arrived - Bo Polny; 5 Mindsets You Must Master - Clay Clark | FOC Show
59.2K5 -
4:01:36
VapinGamers
10 hours ago $8.40 earnedBattlefield 6 - All Protatoe and Nothing but Net - !rumbot !music
41.1K1 -
3:23:28
GritsGG
11 hours agoRANK GRIND! Most Wins in WORLD! 3734+!
34.8K2 -
4:13:49
I_Came_With_Fire_Podcast
19 hours agoChina Owning the Mississippi? | Letitia James Indicted, But Don't Get Excited | Insurrection Inbound
39K11