Premium Only Content
حجۃ اللہ البالغہ | 107 | تیمم اور بیت الخلاء اور فطرت کےقریبی خصائص | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس
درس : 107
قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات
اَبوابِ طہارت (حصہ چہارم) باب 10 تا 12
تیمم ، بیت الخلا کے سات آداب اور فطرتِ انسانی کی دس عادتیں
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 05 ؍ اگست 2020 ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
باب: التَّيَمُّ
0:13 تمام شرائع میں سہولت و آسانی ، بطور سنت اللہ پیش نظر ہے۔
3:36 امتِ محمدیؐ کے لیے ملاءِ اعلی کا فیصلہ و قضا، تیمم وضو کا متبادل اور قائم مقام
5:21 زمین کو نماز پڑھنے اور مٹی کو طہارت کے لیے پاک بنانے کی تین حکمتیں:
۱۔ مٹی ہر جگہ دستیاب ہے۔
۲۔ مٹی بہت ساری اشیا کو پاک کرنے کا ذریعہ ہے۔
۳۔ مٹی ، تذلل اور عجز و انکساری کی پہچان ہے۔
10:17 غسل اور وضو کے متبادل کے طور پر تیمم کے طریقے میں کوئی فرق نہیں
12:21 شدید ٹھنڈا پانی جس کے استعمال سے نقصان یا ہلاکت کا اندیشہ ہو اس صورت میں بھی تیمم کرناجائز ہے، تیمم کے لیے شرط پانی کے استعمال کے لیے عدم دستیابی ہے۔
15:14 تیمم میں پاؤں پر مٹی کا مسح نہ کرنے کی حکمت
16:13 تیمم کا طریقہ کار اور اس میں اختلاف کی نوعیت
18:57 تیمم کرنے میں حضرت عمرؓ اور حضرت عمارؓ کا نقطہ نظر اور تیمم کی ضربوں میں حدیثِ عمارؓ اور ابن عمرؓ کی حدیثوں میں اختلاف کی تطبیق
25:14 حضرت عمرؓ اور حضرت عبداللہ بن مسعودؓ غسلِ جنابت میں تیمم کے قائل نہیں، مگر امت نے ان حضرات کے موقف کی تائید نہیں کی۔
27:25 ہر ہر عبادت کے لیے الگ الگ تیمم کرنا لازمی و ضروری نہیں ہے۔
29:38 حدیث 01: إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيهِ أَن يتَيَمَّم الخ میں جس شخص کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے،اس کے لیے تیمم کی تفصیل
31:28 حدیث 02: إِن الصَّعِيد الطّيب وضوء الْمُسلم الخ میں پاک مٹی مسلمان کا ذریعہ طہارت ہے، اس حدیث سے مقصود تعمق و انتہا پسندی کو روکنا ہے۔
33:14 باب: آدَاب الْخَلَاء (بیت الخلا کے سات آداب)
33:44 ۱۔ بیت الخلا میں قبلے کی تعظیم کو ملحوظ رکھنا اور اس کا طریقہ کار
41:01 ۲۔ نظافت اور صفائی ستھرائی کے لیے استنجا کرنا
43:43 ۳۔ قضائے حاجت میں لوگوں کو نقصان پہنچانےاور اپنے آپ کو نقصان سے بچانا، مثلا راستے میں پیشاب پاخانہ کرنا وغیرہ
47:08 ۴۔ استنجا کرتے وقت اچھی عادات اختیار کرنا
48:08 ۵۔ ستر کی رعایت رکھنا،اس کی حکمتیں
51:07 ۶۔ جسم یا کپڑے پر نجاست لگنے سے پرہیز کرنا
51:41 ۷۔ وسواس اور شیطانی خیالات کو زائل کرنا ۔ آج کل وسوسوں کے پیدا ہونے کا بڑا بنیادی سبب
53:41 حدیث 01:لَا تبل قَائِما الخ۔ کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی ممانعت کا راز اور حکمتیں
55:41 حدیث 02: إِن الحشوش محتضرة الخ جھاڑیوں میں خبث و خبائث سے پناہ مانگنے کی دعا پڑھنے کا راز
57:15 حدیث 03: أما أَحدهمَا فَكَانَ لَا يستبرئ من الْبَوْل الخ کی تفصیل: پیشاب کے قطروں کی وجہ سے عذاب، قطروں کو خشک کرنا ضروری اور حدیث کا بنیادی راز
1:01:22 حضورؐ کا قبروں پرسبز ٹہنی گاڑھنا، شفاعتِ مقیدہ ہے نہ کہ ضابطہ و قانون
1:04:19باب: خِصَال الْفطْرَة ومأ يتَّصل بهَا ( فطرت کی عادات اور اس سے متعلقہ امور)
1:04:30 دس چیزیں فطرتِ انسانی ہیں: مونچھیں پست کرنا،ڈارھی بڑھانا، مسواک کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، ناخن کاٹنا، ہاتھوں اور پاؤں کے جوڑوں کی میل کچیل صاف کرنا، زیرِ بغل اور زیرِ ناف بال صاف کرنا، پانی کے ساتھ استنجا کرنا اور کلی کرنا
1:06:30 یہ دس عادتیں ملتِ حنیفیت؛ دین ابراہیمی کے شعائر ہیں۔
1:08:24 شعائر کی ظاہری علامت
1:08:44 دس فطرتی اصولوں کے فوائد: (۱)بے ہنگم بالوں سے امراضِ جلد پیدا ہوتے ہیں اور دل غمگین ہوتا ہے۔
1:11:02 (۲) چھوٹے بڑے میں فرق کرنے والی ، مردوں کے لیے حسن و جمال اور خوبصورتی ،شکل و شباہت اور شان مردمی کی تکمیل کرنے والی ڈارھی ہے، نیز داڑھی مونڈنا مجوسیوں اور رذیلوں کا طریقہ اور تغییرِخلق اللہ ہے۔
1:13:04 (۳) مونچھیں بڑھانے کے نقصانات،سنتِ مجوس ہے۔
1:14:27 (۴) کلی اور ناک میں پانی ڈالنے اور مسواک کے فائدے
1:14:45 (۵) ختنے کی حکمت؛ یہ ملتِ ابراہیمی کے لیے اللہ کا میسم( نقش اور علامت) ہے، اس کا راز
1:18:25 حدیث 01: أَرْبَعَة من سنَن الْمُرْسلين الْحيَاء - ويروى الْخِتَان - والتعطر والسواك وَالنِّكَاح ، انبیاعلیہم السلام کی چار سنتیں: حیا یا ختنہ ، خوشبو ، مسواک اور نکاح کے اسرار و رموز
1:20:05 حدیث 02: لَوْلَا أَن اشق على أمتِي لأمرتهم بِالسِّوَاكِ عِنْد كل صَلَاة ، مسواک کرنے کا راز اور حضور ﷺ کے اجتہاد کا شریعت اور قانون سازی میں بڑا دخل ہے۔
1:21:27 حدیث 03:صفة تسوكه صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُول: أع أع - كَأَنَّهُ يتهوع ،مسنون طریقے سے مسواک کرنے میں انسانی صحت کا راز
1:24:03 حدیث 04:حق على كل مُسلم أَن يغْتَسل فِي كل سَبْعَة أَيَّام يَوْمًا، يغسل فِيهِ جسده وَرَأسه ، کم از کم ساتویں دن جمعہ کو غسل کرنے کا اہتمام ہوناچاہئے۔
1:25:54 حدیث 05:كَانَ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يغْتَسل من أَربع من الْجَنَابَة وَيَوْم الْجُمُعَة وَمن الْحجامَة وَمن غسل الْمَيِّت ، چار کاموں کے بعد غسل کرنے کا حکم ،اس کی حکمت اور شاہ صاحب کا مشاہدہ
1:29:09 حدیث 06: أَمر صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ من أسلم بِأَن يغْتَسل بِمَاء وَسدر میں ایک نو مسلم کو بیری کے پانی سے غسل کرنے اور ألق عَنْك شعر الْكفْر میں دوسرے کو کفر کی حالت والے بال کاٹنے کے حکم کا راز
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
-
56:45
VSiNLive
5 hours ago $4.64 earnedFollow the Money with Mitch Moss & Pauly Howard | Hour 1
51.6K2 -
52:44
Candace Show Podcast
5 hours agoMy Conversation with Only Fans Model Lilly Phillips | Candace Ep 122
63K240 -
UPCOMING
tacetmort3m
6 hours ago🔴 LIVE - RELIC HUNTING CONTINUES - INDIANA JONES AND THE GREAT CIRCLE - PART 5
30.2K -
26:52
Silver Dragons
4 hours agoCoin Appraisal GONE WRONG - Can I Finally Fool the Coin Experts?
23.5K2 -
UPCOMING
Bare Knuckle Fighting Championship
10 hours agoBKFC on DAZN HOLLYWOOD WARREN vs RICHMAN WEIGH IN
16K -
6:49:16
StoneMountain64
8 hours agoNew PISTOL meta is here?
28.3K1 -
20:58
Goose Pimples
10 hours ago7 Ghost Videos SO SCARY You’ll Want a Priest on Speed Dial
16K3 -
2:24:59
The Nerd Realm
8 hours ago $2.61 earnedHollow Knight Voidheart Edition #09 | Nerd Realm Playthrough
33.9K2 -
1:21:14
Awaken With JP
10 hours agoDrones are for Dummies - LIES Ep 70
115K54 -
1:47:29
vivafrei
8 hours agoJustin Trudeau Regime ON THE VERGE OF COLLAPSE! And Some More Fun Law Stuffs! Viva Frei
88K70