Premium Only Content

الفوز الکبیر | 10 | حروفِ مقطعات پر امام شاہ ولی اللہؒ دہلوی | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
دُروس
الفوز الکبیر فی اصول التفسیر
از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
(قرآن فہمی کے بنیادی اصولوں کا تعارف)
درس : 10
محکمات و متشابہات کی تفہیم پر حضرت مجدد الف ثانیؒ کا معتدل و متوازن نکتۂ نظر اور
حروفِ مقطعات پر امام شاہ ولی اللہؒ دہلوی کا منفرد علمی مؤقف
(الفوز الکبیر کے بابِ چہارم کی فصل 5 کا مطالعہ)
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ شاہ صاحبؒ کے پانچ وہبی علوم میں سے ایک، علم مقطعات القرآن
✔️ مقطعاتِ قرآنیہ سے متعلق دو انتہا پسندانہ تصورات، نیز حضرت مجدد الفِ ثانیؒ اور امام شاہ ولی اللہؒ کی معتدل و متوازن رائے (حضرت مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی نے ’’الموقف فی علوم القرآن‘‘ مرتب کیا ہے)
✔️ حقائق و اسرارِ کائنات کا خزانہ متشابہات میں پوشیدہ ہے (مجدد الف ثانیؒ کا اپنے مرید کے نام خط)
✔️ آیاتِ قرآنیہ کی دو حصوں میں تقسیم: محکمات و متشابہات، نیز مقطعاتِ قرآنیہ کے مطالب صرف رُسوخ فی العلم والے جانتے ہیں
✔️ راسخین فی العلم کی تاویل سے مراد: خاص گہرے رازوں کا اِدراک
✔️ حضرت مجدد صاحبؒ کے ہاں حروفِ مقطعاتِ قرآنیہ کی عظمتِ شان؛ یہ جوش دار سمندر اور محب و محبوب کے گہرے نکات و اشارات ہیں
✔️ محکمات و متشابہات میں چار بنیادی فرق
✔️ عالمِ راسخ اور عالمِ قشر (چھلکے کے علم پر اکتفا کرنے والے) کی تعریف اور ان میں فرق و امتیاز
✔️ محکمات کا علم حاصل کیے بغیر محض متشابہات کی تگ و دو کرنے والا جاہل و گمراہ
✔️ مجدد صاحبؒ کے ہاں شریعتِ محمدؐیہ کی اصل حقیقت اور اس کی معرفت میں علمائے ظاہر و راسخین فی العلم کا فرق، نیز اس حوالے سے تین جماعتوں کا جائزہ
✔️ خلاصۂ کلام؛ راسخین فی العلم کو ولایتِ نبوت کا حصول جب کہ دیگر کی ظِل (سایہ) تک رسائی
✔️ مجدد صاحبؒ پر متشابہات کی تاویل کے بحرِ محیط سے علمِ الٰہی کافیضان، نیز خط کے اختتامی کلمات
✔️ مجدد صاحبؒ کے خط کی عبارت نقل کرنے کا مقصد؛ متشابہات اور مقطعاتِ قرآنیہ کا معنی بیان کرنا، راسخین فی العلم کا بنیادی فریضہ، نیز شاہ صاحبؒ کی کتب کے بعض نام نہاد شارحین کی سوئِ فہمی و کوتاہ علمی
✔️ ’’الفوز الکبیر‘‘ میں علم مقطعاتِ قرآنیہ سے متعلق بحث کا ذکر، نیز نام نہاد شارحین کا تعریب و ترجمہ میں کوتاہ فہمی
✔️ قرآن کے حروفِ مقطعات کا سمجھنا، حروفِ ہجا و لغات کی وضع اور لغتِ عربی میں ان حروف کے معانی کی خصوصیات کی تفہیم پر موقوف (فقہ اللُّغۃ پر تمہیدی گفتگو)
✔️ آوازوں کی دنیا کے عجائبات؛ ہر جان دار کی مخصوص آواز، نیز مختلف حالات و اوقات کی مختلف آوازیں
✔️ انسان کو آواز کی تقطیع (ٹکرے کرنے) کا الہام، ہر حرف تہجی کی اسمائے حسنیٰ کے مقابلے میں وضع، نیز تقطیع سے حروف کا حصول اور کلمات کا تشخص و وجود
✔️ مختلف زبانیں بننے کا فطری طریقہ کار، حروف کے قدسی و دنسی عمل کی تفہیم اور مثالوں سے وضاحت
✔️ ہر حرفِ ہجا کی خاصیت اور ان کے معانی کا طلسماتی نظام؛ ابنِ منظور افریقی کا مؤقف
✔️ حروفِ ہجا کے اَحیاز و مدارج پر خلیل بن احمد الفراہیدیؒ کا اہمیت کا متقاضی نکتہ نظر اور حروف کے چند اَلقابات
✔️ حروفِ ہجا عربی کلمات کی بنیاد و جڑ؛ الفوز الکبیر میں آوازوں سے حروف کی تحصیل و تشخص کی بحث اور مثالوں سے وضاحت
✔️ ایک سوال کا جواب
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
-
56:25
MentourPilot
1 year agoTITANIC of the Skies! - The Untold Story of Air France 447
5.39K3 -
LIVE
Lofi Girl
2 years agoSynthwave Radio 🌌 - beats to chill/game to
300 watching -
2:07:47
LFA TV
13 hours agoTHE RUMBLE RUNDOWN LIVE @9AM EST
49.3K2 -
LIVE
I_Came_With_Fire_Podcast
8 hours agoThe Pattern Beneath the World: Nature, The Mark of the Beast, & the Sacred Order
121 watching -
49:56
X22 Report
2 hours agoMr & Mrs X - [DS] Antifa Are Planning An Insurrection,Trump Has Prepared The Counterinsurgency-EP 11
21.8K18 -
1:08:57
Wendy Bell Radio
6 hours agoPet Talk With The Pet Doc
13.6K23 -
8:47
Demons Row
2 days ago $0.83 earnedI Spent $50,000 Building My Dream Harley-Davidson 😳💀 (Learn From My Mistakes)
15.3K8 -
38:18
SouthernbelleReacts
20 hours ago $0.76 earnedThey Thought the Secret Was Buried… But I’m Screaming! | Reaction to I Know What You Did Last Summer
14.1K1 -
29:37
Midwest Crime
1 day ago5 Cops Shot as Minnesota Raid Turns into Chaos
47.8K137 -
31:08
mizery
17 days ago $0.31 earnedI Asked 100 Pros To Help Me Go Pro...
8.37K2