BABA A.S KI WASIYAT HAI ISY DIL MEI BASA LEY

9 months ago
68

Baba Ki Wasiyat | Noha Mola Ali (as) | New Noha Kazmi Brothers 2024/1446

Lyrics :

اکیس کی شب آخری سانسوں کا ہے قسہ
اولاد کو حسرت سے علی ع مولا نے دیکھا
دِل پھٹنے لگا دیکھا جو زینب ع نے یہ گِریا
مولا ع نے تڑپتے ہوۓ غازی کو پُکارا
بولے کہ اے عباس ع بھلے جان لُٹانا
یہ حُکم میرا آخری دَم تک نہ بُھلانا

بابا کی وصیعت ہے اِسے دِل میں بسا لے
غازی ع میری زینب ع کی رِدا تیرے حوالے

عباس ع تُم اب اُس کی رِدا بن کے دِکھانا
کُرتے تیرے جِس نے ہیں بڑی دیر سنبھالے

زینب ع کے کبھی نقشِ قدم دیکھو تو غازی ع
سورج سے بھی کہنا کہ نظر اپنی ہٹا لے

شبیر ع سے زینب ع کو بِچھڑنے نہیں دینا
زاہرہ ع نے یہ دونوں ہیں بڑے ناز سے پالے

زینب ع نے سُنا رو کے کہا بابا نے غازی ع
زنجیر نہ زینب ع کے کوئ ہاتھ میں ڈالے

زینب ع نے کہا بابا میرے غازی ع کے ہوتے
جُرعت ہے کسے کوئ مُجھے قیدی بنا لے

مولا ع نے کہا وقت بدل جاتے ہیں بیٹی
احساس نہیں کرتے کبھی لوٹنے والے

غازی ع نے کہا جون میں تب تک ہوں محافظ
جب تک یہ میرے بازو کوئ کاٹ نہ ڈالے

Loading comments...