گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈو میر علی کے زیرِ اہتمام سالانہ اینیول پو

6 months ago
3

گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈو میر علی کے زیرِ اہتمام باوقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں طلبہ و طالبات سمیت والدین اور معزز اساتذہ اکرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب کا بنیادی مقصد A-1 گریڈ حاصل کرنے والے میٹرک کے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا
تمام معزز اور معتبر شخصیات بطور مہمانِ خصوصی اس باوقار تقریب شریک ہوئیں
جن میں محترمہ حمیدہ جتوئی صاحبہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع خیرپور
استادِ محترم جناب گل حسن خان شر صاحب جنرل سیکریٹری گسٹا سکھر ڈویژن
استادِ محترم جناب جمال الدین خان شر صاحب صدر گسٹا تعلقہ تھری میراوہ
استادِ محترم جناب اصغر علی بوزدار صاحب تعلقہ ایجوکیشن آفیسر تھری میراوہ
استادِ محترم جناب شمس الدین لغاری صاحب تعلقہ ایجوکیشن آفیسر تھری میراوہ
استادِ محترم جناب شوکت خان شر صاحب سمیت تمام معزز شخصیات شامل تھیں
گسٹا صدر یونٹ اسکول ٹنڈو میر علی استاد عبد الوحید شر صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا
جبکہ پرنسپل محترم غلام جعفر خان شر صاحب نے تمام معزز مہمانوں کو اجرک پہنائیں
تقریب کو مزید رنگا رنگ بنانے کے لیے طلبہ نے خوبصورت انداز میں اسٹیج پر ٹیبلوز کئے
جس میں طلبہ نے افواج پاکستان و شہداء کی خدمات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا
تقریب میں استادِ محترم گل حسن شر صاحب سمیت تمام معزز شخصیات نے خطاب کیا
جس میں انہوں نے طلبہ و طالبات کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی
اس موقع پر A-1 گریڈ لینے والے طلبہ میں انعامات شیلڈز اور سرٹفکیٹ تقسیم کئے گئے
جو کہ استادِ محترم گل حسن شر صاحب اور استادِ محترم جمال الدین شر صاحب نے کئے
جبکہ طالبات میں انعامات شیلڈز اور سرٹفکیٹ محترمہ حمیدہ جتوئی صاحبہ نے تقسیم کئے

Loading comments...