حجۃ اللہ البالغہ | 156 | تبادلۂ دولت کے قوانین اور ریاستی امور | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Streamed on:
26

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 156

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

حصولِ رزق کے طریقۂ کار میں انسانی سماج کے معاشی نظام کا بیان : باب 01 (حصہ دوم)
احادیث کی روشنی میں تبادلۂ دولت کے بنیادی قوانین اور ریاستی امور کا تعین

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 29؍ ستمبر 2021ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:19 سابقہ درس پیدائش دولت اور ملکیت کے اصول کا بیان ، اب احادیث کی روشنی میں تبادلۂ دولت کے بنیادی قواعد کی نشان دہی
2:09 تبادلۂ اشیاء میں چار چیزیں ضروری
7:29 عاقدین و عوضین کے لیے چار چار شرطیں
17:04 تبادلۂ اشیاء میں حقیقی رضامندی معلوم کرنے کا طریقہ
19:42 فریقین کا متعلقه عوض (مبیع و ثمن) دوسرے کے سپرد کرنا
22:51 عقد پختہ کرنے اور جھگڑا نمٹانے پر حدیث (" المتبايعان كل واحد منهما بالخيار على صاحبه ما لم يتفرقا إلا بيع الخيار ") سے استدلال
24:24 خیارِ عیب، خیارِ مجلس ، ائمہ اربعہ کے نقطہائے نظر اور حدیث کی تشریح کے تناظر میں تبادلۂ اشیاء میں چار ضروری چیزوں کی مزید توضیح
33:02 خرید و فروخت کی مجلس برخاست ہونے سے عقد کی تکمیل ، عقلی دلائل
36:17 بیع سے مقصود ایک دوسرے کو نفع پہنچانا ،نقصان پہنچانے کی نیت سے مجلسِ عقد ختم کرنے کی حرمت از روئے حدیث (ولا يحل له أن يفارق صاحبه خشية أن يستقيله)
39:43 شاہ صاحبؒ کا اس باب میں کتبِ فقہ میں تبادلۂ اشیاء کی تمام تر تفصیلات کا جامع خلاصہ
41:14 پیشوں کا تعین ، ملکیت کی تحدید اور تبادلۂ دولت کے لیے سیاسی حکومت کا قیام لازمی
43:35 زرعی معیشت میں صنعت کاروں اور انتظامیہ کا حجم بڑھنا اور زراعت کے عمل کو چھوڑ دینا تباہی کا باعث
45:56مضر پیشوں کو روکنا اور سوسائٹی کے لیے مفید پیشوں کو رواج دینا ، ریاست کے ذمہ داری
48:58 ریاست و مملکت کی خرابی و بربادی کا بڑاسبب: ضروری ارتفاقات ترک کرنا اور تعیش پسندی کے امور کو فروغ دینا ،
51:16 عیش پرست حکمرانوں کے تسلط سے ریاست کے تباہ و برباد ہونے پر تمام عرب و عجم کے مدبرین کا اتفاق
51:47 حکمرانوں کی شہوات و خواہشات پورا کرنے کے لیے پیشوں میں فساد کا منظر نامہ
58:18 حقیقی پیشوں (زراعت ، صنعت اور تجارت) کو مہمل چھوڑنا : سوسائٹی کے لیے بہت بڑا نقصان
1:02:35 دیمک کی طرح پھیلے ہوئے اس مرض کے خاتمے کے لیے حضور ﷺ کے ریاستی اِقدامات

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...