Sayyedi Khamenei Sayyedi Sistani | New Tarana | Shahid Ali Shahid | سیدی خامنه ای سیدی سیستانی

11 months ago
48

Sayyedi Khamenei Sayyedi Sistani | New Tarana | Shahid Ali Shahid | سیدی خامنه ای سیدی سیستانی
#sabeelemawaddat #Khamenei #sistani #MawaddatProduction #mawaddatproduction
New Tarana on Ayatollah Khamenei Ayatullah Sistani
Sayyedi Khamenei Sayyedi Sistani
سیدی خامنه ای سیدی سیستانی
Shahid Ali Shahid
----------------------------------------------------------------------------------
Title - Tarana | Sayyedi Khamenei Sayyedi Sistani | سیدی خامنه ای سیدی سیستانی
Reciters - Shahid Ali Shahid
Poetry: Maulana Syed Ghafir Rizvi
Video: SRS Production (Mahmood Ali)
Audio: RWDS Rao Mutahir
Chorus: Tariq Purkistani, mir basharat, Salahuddin Yakta
Video Editing: Syed Naqi Askari
English Translation: Syed Aun Naqvi
Special Thanks: Jaffar-e-Tayyar Library, Karachi
Produced By: Mawaddat Production
2023 Mawaddat Production. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------

-اردو شاعری
رہبرِ حق پہ ہمارا ہو سلام
جن سے باقی ہے شریعت کا نظام
رہبرِ حق پہ ہمارا ہو سلام
جن سے باقی ہے شریعت کا نظام

وہ جلایا ہے خمینی نے دیا
جس کی پھیلی ہے زمانہ میں ضیا
علم کے نور نے وہ کام کیا
سر جہالت کو جھکانا ہی پڑا
صدر میں ملتی ہے اس کی ہی کرن
خلق و اخلاص و مکارم کا چمن
یہ ہے لبنان کے قائد کا چلن
مثلِ نائینی بنے نورِ زمن
لشکر حقا کے سالار ہیں یہ
وقت کے میثم و عمار ہیں یہ
سیدی خامنہ ای ،سیدی سیستانی
سیدی خامنہ ای ،سیدی سیستانی
رہبرِ حق پہ ہمارا ہو سلام
جن سے باقی ہے شریعت کا نظام
رہبرِ حق پہ ہمارا ہو سلام
جن سے باقی ہے شریعت کا نظام
سیدی خامنہ ای ،سیدی سیستانی
سیدی خامنہ ای ،سیدی سیستانی

رہبر امتِ مسلم ہیں یہی
جنگ و محراب میں دائم ہیں یہی
مردِ میدان ہیں عالم ہیں یہی
حق کی آوازه صارم ہیں یہی
رہبری کی ہیں یہی روح رواں
مردِ میداں ہیں شجاعت کا نشاں
حرف ہیں تیر تو لہجہ ہے کماں
اپنے دشمن پہ گرائیں بجلیاں
ہاتھ انکا ید بیضا کی جھلک
ظلم کے سامنے موسیٰ کی جھلک
سیدی خامنہ ای سیدی خامنہ ای
سیدی خامنہ ای سیدی خامنہ ای
رہبرِ حق پہ ہمارا ہو سلام
جن سے باقی ہے شریعت کا نظام
رہبرِ حق پہ ہمارا ہو سلام
جن سے باقی ہے شریعت کا نظام
سیدی خامنہ ای سیدی خامنہ ای
سیدی خامنہ ای سیدی خامنہ ای

مرجعیت کی بلندی کا سبب
ان سے باقی ہے فقاہت کا ادب
جب بھی ظاہر ہوا داعش پہ غضب
تھرتھراۓ ہیں عجم اور عرب
ہیں یہ خطروں میں بھی وحدت کے امیں
ان پہ نازاں ہے نجف جیسی زمیں
سادگی ایسی کہیں دیکھی نہیں
مرجع وقت، مگر خاک نشیں
پیرو احمد مختار ہیں یہ
نوکر حیدر کرار ہیں یہ
سیدی سیستانی سیدی سیستانی
سیدی سیستانی سیدی سیستانی
رہبرِ حق پہ ہمارا ہو سلام
جن سے باقی ہے شریعت کا نظام
رہبرِ حق پہ ہمارا ہو سلام
جن سے باقی ہے شریعت کا نظام
سیدی سیستانی سیدی سیستانی
سیدی سیستانی سیدی سیستانی

غیبت کبریٰ میں ہادی ہیں یہی
واقعی حق کے منادی ہیں یہی
صبر اور شکر کے عادی ہیں یہی
حسنِ اخلاق کی وادی ہیں یہی
مرجع وقت کا پیغام سنو
دشمن دین سے ہرگز نہ ڈرو
علم و قدرت کو صدا حاصل کرو
پیروِ خطِّ ولایت بھی رہو
اے فلکؔ علم کا معیار ہیں یہ
کشتی دین کی پتوار ہیں یہ
سیدی خامنہ ای ،سیدی سیستانی
سیدی خامنہ ای ،سیدی سیستانی
رہبرِ حق پہ ہمارا ہو سلام
جن سے باقی ہے شریعت کا نظام
رہبرِ حق پہ ہمارا ہو سلام
جن سے باقی ہے شریعت کا نظام
سیدی خامنہ ای ،سیدی سیستانی
سیدی خامنہ ای ،سیدی سیستانی

Loading comments...