Tu Kuja Man Kuja | New Naat e Paak | Aqeel Abbas Tu Kahan Main Kahan | تو کجا من کجا اردو

6 months ago
1

Bismillah
#sabeelemawaddat #AqeelAbbas #Naat #Naat2022 #rabiulawal #rabiulawwal

Kalaam Title: Tu Kahan Main Kahan, تو کہاں میں کہاں
Reciter: Aqeel Abbas
Poet: Maulana Salman Abidi
Audio: Aamir Qureshi (Late), ODS Karachi
Video: Hussain Production
Chorus: Arif Baltistani, Shakil Baltistani
Special Thanks: Basharat Baltistani
----------------------------------------------------------------------------------
Produced By: Mawaddat Production
2022 Mawaddat Production. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------
Subscribe https://bit.ly/3bwX9tV Stay updated!

Tu Kahan Main Kahan
Tu Kuja Man Kuja
Aqeel Abbas
Rabiul Awwal Special
New Naat 2022
نعت
تو کجا من کجا
میلاد نبیﷺ

Keep visiting for more updates:
Youtube: https://www.youtube.com/SabeeleMawaddat
Facebook: https://www.facebook.com/SabeeleMawaddat
Instagram: https://www.instagram.com/SabeeleMawaddat

-- اردو شاعری

اے حبیب خدا احمدِ مجتبی ﷺ
اے رسولِ ابد ہادیِ نیک و بد
تو ہے عالی نسب میں بڑا بے ادب
تیری خلقت الگ میری طِینَت الگ
تو یقیں ہی یقیں میں گماں ہی گماں
کُن کے اے رازداں
تو کہاں میں کہاں

تیرا ثانی نہیں تیرا سایہ نہیں
تیرے پیکر سا پیکر کسی کا نہیں
چاند بیشک حسیں ہے یہ مانا مگر
تیرے چہرے کے آگے وہ جچتا نہیں
تو رسول ﷺ مبیں رحمت العالمیں
اے رسولوں کی جاں
تو کہاں میں کہاں

تاجروں کو دیانت کی دولت ملی
ماں کے پیروں میں بچوں کو جنت ملی
بیٹیوں کو وراثت میں حصہ ملا
تیری چوکھٹ پہ کتنوں کو عزت ملی
آمنہ کے پسر امن کے راہبر
نازش انس و جاں
تو کہاں میں کہاں

تیرا پیغام تھا کس قدر با اثر
پھول بنکر کھلے پتھروں کے جگر
چشم رحمت اٹھی دل نے کروٹ سی لی
کوئی مقداد و سلمان و قنبر بنا
تو نے بے زر کو دیکھا ابوزر بنا
رحمت بے کراں
تو کہاں میں کہاں

آندھیوں کی تھا زد میں سفینہ مرا
تیرا دست کرم تھامنے آگیا
روتے روتے مری چشم نم ہنس پڑی
سبز گنبد مرے سامنے آگیا
میں ہوں بیمار غم تیرا لطف و کرم
نسخہ جسم و جاں
تو کہاں میں کہاں

رات دن اک تڑپ میرے سینے میں ہے
کیا مزہ اے نبی ایسے جینے میں ہے
اشک آنکھوں میں ہیں دل سنبھلتا نہیں
میرےغم کا مداوا مدینے میں ہے
کب سے پامال ہوں بے پر و بال ہوں
میری مجبوریاں
تو کہاں میں کہاں

ہوش کھونے لگا آپ کا امتی
دشمنوں کے ہے نرغہ میں قوم اپکی
ہے عقیل اور سلمان کی التجا
حکمرانوں کو دے دولت اگہی
تو ہے آقا مرا میں ہوں بے آسرا
اے شہ مرسلاں
تو کہاں میں کہاں

Loading comments...