New Noha Muharram | Allah Allah Faryad hai | Mirza Hasan Mujtaba الله الله یزدمحسن زاده

10 months ago
6

New Noha Muharram | Allah Allah Faryad hai | Mirza Hasan Mujtaba الله الله یزدمحسن زاده

Bismillah
New Noha Muharram 2022
Famous Noha Allah Allah Faryad hai URDU
الله الله
Mirza Hasan Mujtaba
#AllahAllah #sabeelemawaddat #Moharramnoha2022 #muharramnohay2022
#mirzahasanmujtaba #الله_الله #muharram2022 #arbaeen
---------------------
Noha Title: Allah Allah Faryad hai - اللہ اللہ فریاد ہے
Originally Recited by: Mostafa Mohsen Zade Suroosh Rahmani
Poetry: Maulana Syed Ghafir Rizvi (Falak)
Noha Khwan: Mirza Hasan Mujtaba
Audio: Studio92
Video: SRS (Mahmood Ali), Hussain Production,
Cameraman: Muhammad Noori, Hussain Rizvi, Muhammad Najafi,
DOP: S Rizvi
Special Thanks: Al-Sadiq Foundation Pakistan (Qom), Students of Madresa Al-Mahdi (Qom), All Team Members of SabeelMedia Team,
Produced By: Sabeel e Mawaddat
2022 Sabeel e Mawaddat. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------
Subscribe https://bit.ly/3bwX9tV Stay updated!

Keep visiting for more updates:
Youtube: https://www.youtube.com/SabeeleMawaddat
Facebook: https://www.facebook.com/SabeeleMawaddat
Instagram: https://www.instagram.com/SabeeleMawaddat

------
اردو شاعری
-------
اے بادشہ عالم! کیسی ہے یہ تنہائی؛ بن تیرے میں زندہ ہوں یہ ہے مری رسوائی
ایسی ہو آہِ غمگیں، گونجیں یاحق کی صدائیں؛ دل سے وہ درد اٹھے، ظالم سبھی تھرائیں

اللہ اللہ ہے کس جا فتح و ظفر، کب آئے گا دنیا کا نورِ نظر
عالم میں ہے شورِ بکا ؛ انساں بے بس ہے کھڑا
کیسا ہے طوفانِ ستم؛ کیسی ہے ہائے یہ بلا
نہ خوشی کی آوازیں؛ نہ امیدوں کی راہیں...
اللہ دل روتے ہیں؛ واغربتا تنہائی

ستم حد سے باہر ہے؛ دلِ انساں مضطر ہے
ختم عالم سے ہوتی ہے زینت و زیبائی
دیکھو بڑھ کے دشمن کو؛ توڑو عدو کے بندھن کو
ڈوبا ہے انساں خوں میں؛ ظالم ہے زعمِ جنوں میں... اللہ

اللہ اللہ فریاد اب کس سے کریں؛
اللہ اللہ امداد اب کون کرے
گمراہی میں، حیراں ہیں جنّ و بشر
ایماں کی جا پہ آئے؛ فتنہ و شر
ہائے یہ بے بسی و تنہائی؛ یارب ہے کہاں مسیحائی !
کرو لوگو! روکے دعا، چلے آؤ روحِ جہاں، تم منجی عالم ہو

اٹھ رہا ہے کیسا طوفاں؛ ہو رہے ہیں سب پریشاں
ہے تہ و بالا یہ عالم؛ کانپ اٹھی ہے روح انساں
یاثاراللہ... فریادیں کرتے چلو؛ مثلِ زینب، باطل کو رسوا کرو

بہتا ہے خوں ہر جا؛ کرتے ہیں روکے دعا، مہدی کو ڈھونڈنے اب ! چلتے ہیں کرب و بلا
ہو اگر ایمان دل میں؛ ہو خدا پر پورا یقیں

میداں میں آجاؤ؛ اے حق کے شیدائی
دلِ سرور کہتا ہے؛ کہاں قرآں پڑھنا ہے...
ہوگی سناں پہ تلاوت کیا چیز ہے تنہائی...
ہر روز، روزِ عاشورا؛ ہر پل صدائے واویلا
نوحہ ہے جہاں بھر میں؛ فریاد ہے وا حسیناه... اللہ...

اللہ اللہ فریاد اب کس سے کریں؛
اللہ اللہ امداد اب کون کرے
گمراہی میں، حیراں ہیں جنّ و بشر
ایماں کی جا پہ آئے؛ فتنہ و شر
ہائے یہ بے بسی و تنہائی؛ یارب ہے کہاں مسیحائی !
کرو لوگو! روکے دعا، چلے آؤ روحِ جہاں، تم منجی عالم ہو

یہ خبر کوفہ سے چلی سب ہیں مشتاقِ حضور؛ سبھی دیوانے ترے، ہے سبھی کو خواہشِ نورِ!
اللہ اللہ وعدہ یہ کیسا ہوا! تنہا کھڑا ہے میداں میں، عکسِ وفا
آیا جو گزارش پر؛ ہائے یہ ستم اُس پر!
تنہا ہے میداں میں؛ حیدر کا نورِ نظر
تھے وہ خط ، عہد و پیماں بے وفائی مولا سے

کوفیوں کے ہاتھ آئی؛ اب ذلت و رسوائی
ہے سرِ مظلوم حسین؛ اور ادھر نوکِ نیزہ
زینب ہائے زینب؛ اب کیا کرے غم کھائی
نیزوں سے جو نور ؛ سینوں سے ہے درد ابھرا
ہائے بے ردا زینب؛ تیغِ کربلا زینب... اللہ...

اللہ اللہ فریاد اب کس سے کریں؛
اللہ اللہ امداد اب کون کرے
گمراہی میں، حیراں ہیں جنّ و بشر
ایماں کی جا پہ آئے؛ فتنہ و شر
ہائے یہ بے بسی و تنہائی؛ یارب ہے کہاں مسیحائی !
کرو لوگو! روکے دعا، چلے آؤ روحِ جہاں، تم منجی عالم ہو

غمِ دنیا سے اب ملے دل کو قرار
جونہی گزرے یہ موسم؛ دیکھیں ہم پھر سے بہار
اللہ اللہ آتی ہے فصلِ امید؛ تاریکی پہ کھولیں گے رحل امید
پھر سے ہو نورِ سحر ؛ آجائے زہرا کا قمر
دیکھیں سب حق کی جھلک... بیدار ہو روحِ فلکؔ
سوئے مہدی بڑھتے چلو؛ فکروں کو پاک کرو

کب تک جنگ و نفرت؛ یہ دوزخ کی راہیں
چلو راہِ مہدی پر ہر دل کو صاف کرو
طے آسانی سے ہو ؛ اب برزخ کی راہیں
اٹھ جاو یا علی کہہ کر
رکھو سبھی قدم مل کر
دنیا کو قرار آئے؛ صاحبِ ذوالفقار آئے... اللہ...

اللہ اللہ فریاد اب کس سے کریں؛
اللہ اللہ امداد اب کون کرے
گمراہی میں، حیراں ہیں جنّ و بشر
ایماں کی جا پہ آئے؛ فتنہ و شر
ہائے یہ بے بسی و تنہائی؛ یارب ہے کہاں مسیحائی !
کرو لوگو! روکے دعا، چلے آؤ روحِ جہاں، تم منجی عالم ہو

Loading comments...