Muharram Nohay | Bana Ke Turbat e Asghar ( اردو) | Shabih GopalPuri | Noha Ali Asghar

1 year ago
12

Bismillah
Muharram Nohay 2022
Bana Ke Turbat e Asghar Hussain Rote Hain
Shabih GopalPuri
Noha Ali Asghar

#sabeelemawaddat #muharram2022 #muharramnohay2022 #NewNoha2022 #sabeelemawaddat #shabihgopalpuri #hasanrazabanarsi #NohaAliAsghar
-------
Title: Bana ke Turbat Ashgar Hussain Rote hain - بنا کے تربت اصغر حسین روتے ہیں
Poetry: Maulana Hasan Raza Banarsi
Noha Khwan: Shabih Gopalpuri
Audio: Studio92
Video Recording: Islamt TV
Produced By: Sabeel e Mawaddat
2022 Sabeel e Mawaddat. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------
Subscribe https://bit.ly/3bwX9tV Stay updated!

Keep visiting for more updates:
Youtube: https://www.youtube.com/SabeeleMawaddat
Facebook: https://www.facebook.com/SabeeleMawaddat
Instagram: https://www.instagram.com/SabeeleMawaddat

--- اردو شاعری----
-بنا کے تربت اصغر حسین روتے ہیں
زمیں میں چاند طرح کریں آخر
نہیں ہے آب میسر حسین روتے ہیں

غمِ صغیر میں تیغ علی بھی رونے لگی
جو دیکھا صبر کے پیکر حسین روتے ہیں

بس ایک گھونٹ پلا دو صغیر کو پانی
ستمگروں سے یہ کہہکر حسین روتے ہیں

نکالی جاتی ہے اصغر کی لاش تربت سے
سناں سے دیکھ کے منظر حسین روتے ہیں

ضعیف باپ کی آنکھوں کے سامنے ہے ہے
پڑا ہے لاشہ اکبر حسین روتے ہیں

حسن کے لال کی میت بٹی ہے ٹکڑوں میں
جگر خراش ہے منظر حسین روتے ہیں

بنائیں کیسے اکیلے صغیر کی تربت
نہیں ہے کوئ بھی یاور حسین روتے ہیں

کبھی حبیب کا ماتم کبھی جری کا ملال
یہ کیسا دن ہے برابر حسین روتے ہیں

طمانچے کھائے گی بالی سکینہ عصر کے بعد
یہ سوچ کے تہ خنجر حسین روتے ہیں

ہر ایک خیمے سے آتی ہے العطش کی صدا
صدائیں پیاسوں کی سن کر حسین روتے ہیں

تماشہ دیکھنے والوں کے سامنے ہائے
بہن ہے آج کھلے سر حسین روتے ہیں

پڑے ہیں رن میں جنازے ہر ایک سمت رضا
کلیجہ اپنا پکڑ کر حسین روتے ہیں

Loading comments...