لاہور ہائیکورٹ نے 2015 قصور ویڈیو اسکینڈل کے تین مرکزی مجرموں کو بری کردیا #pakistan #kaynews #news

5 months ago
5

لاہور ہائی کورٹ نے 2015 کے قصور ویڈیو اسکینڈل کے 3 مرکزی مجرموں کی عمر قید کے خلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی، مجرموں کی جانب سے عابد حسین کچھی اور سہیل اصغر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عابد حسین کچھی نے بتایا کہ عدالت نے ان کے کلائنٹس کو رہا کر دیا ہے۔

وکیل کے مطابق اس کیس کے 6 مرکزی ملزمان تھے، جن میں سے 3 کو پہلے چھوڑ دیا گیا تھا، اور باقی 3 کو آج رہا کیا گیا ہے۔

وکیل نے ملزمان کی رہائی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کے فرانزک آڈٹ میں حکام جیل میں سزا کاٹنے والے مجرموں کو شناخت کرنے میں ناکام رہے۔

مزید برآں، انہوں نے استدلال کیا کہ ملزمان پر لاگو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی بعض شقیں صحیح معنوں میں لاگو نہیں ہوتیں، اور میڈیکل رپورٹس پیش کردہ شواہد کی تصدیق نہیں کرتیں۔

تاہم، عدالتی حکم اب تک نہیں آیا، جو وکیل کے بیان کی تصدیق کے لیے انتہائی ضروری ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے 2015 کے قصور ویڈیو اسکینڈل کے 3 مرکزی مجرموں کی عمر قید کے خلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی، مجرموں کی جانب سے عابد حسین کچھی اور سہیل اصغر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عابد حسین کچھی نے بتایا کہ عدالت نے ان کے کلائنٹس کو رہا کر دیا ہے۔

وکیل کے مطابق اس کیس کے 6 مرکزی ملزمان تھے، جن میں سے 3 کو پہلے چھوڑ دیا گیا تھا، اور باقی 3 کو آج رہا کیا گیا ہے۔

وکیل نے ملزمان کی رہائی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کے فرانزک آڈٹ میں حکام جیل میں سزا کاٹنے والے مجرموں کو شناخت کرنے میں ناکام رہے۔

مزید برآں، انہوں نے استدلال کیا کہ ملزمان پر لاگو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی بعض شقیں صحیح معنوں میں لاگو نہیں ہوتیں، اور میڈیکل رپورٹس پیش کردہ شواہد کی تصدیق نہیں کرتیں۔

تاہم، عدالتی حکم اب تک نہیں آیا، جو وکیل کے بیان کی تصدیق کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
#lahorehighcourt #shortage #kaynewsurdu #shorts #newsupdate #breaking #SHORTS #LATESTNEWS #notice #newfeature #latestnews #breakingnews #ECP #news #BREAKING #pakistan #kaynews #drama #messanger #custom #PTI #politics #lhr #scp #election #ImranKhan #PPP #pmln #aalmikhabrain #khabrain #caretakergovt

Loading comments...