Imam Mahdi New Manqabat | امام مهدی منقبت آپ کب آئیں گے | Ahmed Raza Nasiri | 15 Shaban Manqabat

6 months ago
5

Imam Mahdi New Manqabat | امام مهدی منقبت آپ کب آئیں گے | Ahmed Raza Nasiri | 15 Shaban Manqabat
----------------------------------------------------------------------------------
Imam Mahdi atfs New Manqabat 2023
#NewManqabat #ImamMahdi2023 #Aapkabayenge #ahmadrazanasiri AhmedRazaNasiri #15ShabanManqabat
Manqabat: Aap kab Ayenge
کلام: آپ کب آئیں گے
Poetry: Maulana Nadeen Naqvi Sirsivi
Reciter and Composed: Ahmed Raza Nasiri
Audio Mix Master: Studio-92
Chorus: Studio-92
Produced By: MawaddatProduction
2023 MawaddatProduction. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------

آپ کب آئیں گے ، آپ کب آئیں گے

(1) میں نے دیکھیں ہیں دل غم سے پھٹتے ہوئے
لوگ دیوار و در سے لپٹتے ہوئے

کیا یہ دن روتے روتے گزر جائیں گے!
آپ کب آئیں گے ، آپ کب آئیں گے؟!

(2) کہہ اٹھا لمحہ لمحہ مناجات کا
بوجھ اٹھتا نہیں ہجر کی رات کا

راہ تکتے ہوئے ہم تو مر جائیں گے!
آپ کب آئیں گے ، آپ کب آئیں گے

(3) چیختے چیختے دم نکلنے لگا
چاند امید کا پھر سے ڈھلنے لگا

درد تنہائی کا ہم نہ سہہ پائیں گے
آپ کب آئیں گے ۔۔۔

(4) ہم غریبوں کی کچھ تو خبر لیجیے
یا امام زمانہ عج مدد کیجیے

ہم بھلا کب تلک ٹھوکریں کھائیں گے
آپ کب آئیں گے ، آپ کب آئیں گے

(5) خون کوئی بہاتا ہے معصوم کا
کاٹتا ہے گلا کوئی مظلوم کا

ظلم زادے ہمیں کتنا تڑپائیں گے
آپ کب آئیں گے ۔۔۔

(6) بھیڑیے شکل انساں میں آزاد ہیں
شہر آباد ہو کے بھی برباد ہیں

آپ کب غم سے ہم سب کو چھڑوائیں گے
آپ کب آئیں ۔۔۔

(7) خواب آنکھوں میں اب کوئی ہوتا نہیں
چین کی نیند اب کوئی سوتا نہیں

سر در و بام سے کتنا ٹکرائیں گے
آپ کب آئیں گے

(8) مرثیہ العجل کا سناتے ہوئے
یہ صدی رو پڑی غم اٹھاتے ہوئے

آنکھ میں اشک غم خشک ہو جائیں گے
آپ کب آئیں گے

(9) ذرہ ذرہ ترستا ہے انصاف کو
عدل ہی گر زمانے سے ناپید ہو

یہ زمیں آسماں تو بکھر جائیں گے
آپ کب آئیں گے

(10)دل کو میرے سکوں کیسے آئے ندی

Loading comments...