New Noha Ayam e Fatmiya | Chadar e Fatima (sa) | Shadman Raza Noha | Aye Madar | Noha Bibi Fatima

1 year ago
20


To Support Mawaddat Production
https://www.patreon.com/MawaddatProduction
----------------------------------------------------------------------------------
New Noha Ayam e Fatmiya | Chadar e Fatima (sa) | Shadman Raza Noha | Aye Madar | Noha Bibi Fatima
#newnoha #ayyamefatimiyya #fatemiya #bestnohastatus #Shadmanraza #mother

رزق ہے جنبش چادر فاطمہ (س)
Poet: Maulana Syed Imon Rizvi
Noha Khwan: Syed Shadman Raza Naqvi
Audio: Studio 92
Video: Sabeel e Mawaddat
Special Thanks: Haram e Hazrat e Masooma - Qom
---------------------------------------------------------------------------------
Produced By: Mawaddat Production
2023 Mawaddat Production. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------

Keep visiting for more updates:
Youtube: https://www.youtube.com/@MawaddatProduction
Instagram: https://www.instagram.com/MawaddatProduction
X (Twiter): https://www.Twitter.comMawaddatOnX
---------------------------------------------------------------------------------

---- اردو شاعری
یا زہراؑ یا زہراؑ
رزق ہے جنبش چادر فاطمہ
روزی عالمیں چادر سیدہ
ا ے مادر ؑ ،بے کس مادر، مظلوم مادر

(1)
تری خاک ِپا سے نہ ہم سر اٹھائیں
وہیں پر اجل کو گلے سے لگائیں
رہے تری چادر کا سایہ سروں پر
شفاعت کے سائے میں ہی سر چھپائیں
ا ے مادر ؑ ،بے کس مادر، مظلوم مادر
رزق ہے جنبش چادر فاطمہ
روزی عالمیں چادر سیدہ

(2)
فلک پر دلوں کے تجھی سے اجالا
جہانوں کو تیری دعا نے سنبھالا
ہوں کیسے ہی طوفاں ہوں کیسی قیامت
مصیبت سے تو نے ہمیشہ نکالا
ا ے مادر ؑ ،بے کس مادر، مظلوم مادر
رزق ہے جنبش چادر فاطمہ
روزی عالمیں چادر سیدہ

(3)
یہ پلکیں اطاعت کی دائم بچھائیں
ہمیشہ اسی در پہ یہ سر جھکائیں
غلاموں کی خواہش ، دعا ا ور تمنّا
گھرانے پہ زہرا ؑکے جانیں لٹائیں
ا ے مادر ؑ ،بے کس مادر، مظلوم مادر
رزق ہے جنبش چادر فاطمہ
روزی عالمیں چادر سیدہ

(4)
غضب ہے ترے گھر کا و ہ در جلا تھا
جو باب ِ شفا تھا جو باب ِعطا تھا
پیمبر ﷺبھی اُس در پہ آتے تھے پیہم
خدا کی رضا تھا جو باب ِخدا تھا
ا ے مادر ؑ ،بے کس مادر، مظلوم مادر
رزق ہے جنبش چادر فاطمہ
روزی عالمیں چادر سیدہ

(5)
عدو سے لڑِیں بھی علی ؑکو بچایا
سہا تازیانہ طمانچہ بھی کھایا
ولایت کی خاطر ہی محسن ؑگنوایا
امامت کے منصب کوپھر بھی بچایا
ا ے مادر ؑ ،بے کس مادر، مظلوم مادر
رزق ہے جنبش چادر فاطمہ
روزی عالمیں چادر سیدہ

(6)
علی ؑکے گلے میں جو رسّی پڑی تھی
مصیبت یہ زہرا ؑکے دل پر بڑی تھی
نہ تھا کوئی یاور غضب کی گھڑی تھی
علی ؑکے دامن کو پکڑے کھڑی تھی
ا ے مادر ؑ ،بے کس مادر، مظلوم مادر
رزق ہے جنبش چادر فاطمہ
روزی عالمیں چادر سیدہ

(7)
یہ مخلص ؔپہ ا ور شادماں پہ کرم ہیں
غمِ سیّدہ ؑمیں جو آنکھیں یہ نم ہیں
مودت کی راہوں کے یہ ہمسفر ہیں
ولایت کے رستے پہ یہ ہم قدم ہیں
رزق ہے جنبش چادر فاطمہ
روزی عالمیں چادر سیدہ

Loading comments...