surah yasin(heart of quran) by sheikh m8shary rashid alafasy

7 months ago
502

سورہ یس کی فضیلت

سیدنا ابن عباس با فرماتے ہیں: "مَنْ قَرَأَيْسَ حِيْنَ يُصْبِحُ أُعْطِيَ يُسْرَ يَوْمِهِ حَتَّى يَمْسِيَ ، وَمَنْ قَرَأَهَا فِي صَدْرِ لَيْلَةٍ أُعْطِيَ يُسْرَ لَيْلَتِهِ حَتَّى يُصْبحَ “ ” جس نے صبح کے وقت سورہ یس پڑھی تو دن بھر شام ہونے تک اسے آسانی نصیب رہے گی اور جس نے رات کے آغاز میں اسے پڑھا اسے رات بھر صبح ہونے تک آسانی نصیب رہے گی ۔ (سنن الدارمی ، ح :

3419 ، وسنده حسن شهر بن حوشب وثقه الجمهور)

سورة يس ياد کرنا

ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ سورۃ یس میرے

ہر امتی کے دل میں ہو۔ (مظاہر حق ، 419/2)

حدیث شریف میں ہے کہ قرآن کا دل سورۃ یسین ہے۔ جو شخص ( ایک مرتبہ ) سورۃ یس پڑھتا ہے، حق تعالی

شانہ اس کے لئے دس قرآن شریف پڑھنے کا ثواب لکھتا ہے۔ (ترمذی)

ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص سورۃ یس کو صرف اللہ تعالیٰ کی رضاء کے واسطے اور آخرت کے لئے

پڑھے ، اسکے پہلے سب گناہ معاف ہو جاتے ہیں ۔ (مسند احمد )

سورۃ یس یاد کیجئے اور دوسرے فضائل و برکات کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش بھی پوری ہو

جائے گی
discoverislam# surah yasin#,heart of quran#,beautiful recitation #,beautiful surah#,mishary rashid alafasy#,daily surah#,

Loading 2 comments...