Mout ki Khawahish ya Arzoo Karna Kaisa ? | Seeking of Death in the Light of Hadith | Hadees Mubarka

8 months ago
8

Apny liye Mout ki dua mangna ya mout ki arzoo karna kaisa hai ? ye ap jan saky gy is video mai. video ko pura deikhien. Can we seek for death in the light of hadith (Hadees) mout ki aarzo hadees pak ki roshani mai.
Reference: سنن نسائی، کتاب الجنائز، باب تمنّٰی الموت، ج ۴ ، ص۲
BOOK NAME:FAIZAN E CHAHAL AHADEES
Writer: Molana Ilyas Attar Qadri
Publisher: Maktaba tul Madinah
Sound By: Islamic Music
https://www.youtube.com/watch?v=1km6R...

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، کہ اللہ کے رسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’تم میں کوئی موت کی آرزو نہ کرے(اسلئے کہ)اگر وہ نیکو کار ہوگا تو شاید اور زیا دہ نیکی کرے اور اگربدکار ہوگا تو شاید تو بہ کر کے اللہ تَعَالٰی کو راضی کرلے۔‘‘(سنن نسائی، کتاب الجنائز، باب تمنّٰی الموت، ج ۴ ، ص۲)

وضاحت :

اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مومن کی زندگی بہر حال اچھی ہے کیونکہ اعمال اسی میں ہو سکتے ہیں ۔ (مراٰۃ المناجیح ، ج ۲، ص۴۳۶)

دنیا وی تکالیف جیسے بیماری یا غریبی وغیرہ کی وجہ سے موت کی تمنا کرنا مکروہ ہے، ا س لئے کہ یہ بے صبری اور تقدیرِ الٰہی سے ناراضگی کی نشانی ہے جبکہ دینی ضرر کے خوف سے موت کی تمنا کرنا مکروہ نہیں ہے۔اللہ تَعَالٰی کی محبت اور اس کی ملاقات کے شوق میں موت کی تمنا کرنا نیز اس دنیا کی تنگی اور پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرنے اور مُلکِ آخرت اور جنت میں پہنچنے کیلئے موت کی آرزو کرنا ایمان اور اس کے کمال کی نشانی ہے۔ ( ماخوذ از اشعۃ اللمعات ، ج۱، ص۶۹۷ )

Loading comments...