Hasbi Rabbi | Tere Sadqe Me Aaqa | Allama Hafiz Bilal Qadri | New HD Kalam 2017 Lyrics | Super Hit

8 months ago
5

Hasbi Rabbi (Tere Sadqe Me Aaqa) - Allama Hafiz Bilal Qadri

Evergreen Kalam

Please Like and Share This Video.
لا اله الا الله
ذکر ہے امن، ذکر ہے فتح
ذکر ہے شفا ، ذکر ہے دوا
نجات ملتی ہے اس کو یقین کرے جو قلب سے ذکر اللہ
ذکر سے بڑھ کر نہیں عمل کوئی ہے فرمان رسول اللہ ﷺ
لاالہ الااللہ
حسبی ربی جل الله
ما في قلبي غير الله
نور محمد صل الله
لاالہ الااللہ
تیرے صدقے میں آقا
سارے جہاں کو دین ملا
بے دینوں نے کلمہ پڑھا
لاالہ الااللہ
سمت نبی بو جہل گیا
آقا سے اس نے یہ کہا
گر ہو نبی بتلاؤ ذرا
میرې مٹھی میں ہے کیا ؟
آقا کا فرمان ہوا
اور فضل سبحان ہوا
مٹھی سے پتھر بولا
لا اله الا الله
اپنی بہن سے بولے عمر
یہ تو بتا کیا کرتی تھیں
میرے آنے سے پہلے
چپکے چپکے کیا پڑھتی تھیں
بہن نے جب قرآن پڑھا
سن کے کلام پاک خدا
دل یہ عمر کا بول اٹھا
لا اله الا الله
وہ جو بلال حبشی ہے
سرور دیں کا پیارا ہے
دنیا کے ہر عاشق کی
آنکھوں کا وہ تارا ہے
ظلم ہوئے کتنے ان پر
سینے پر رکھا پتھر
لب پہ پھر بھی جاری تھا
لا اله الا الله
میرے نبی کے غلاموں کا
رتبہ بڑا ہے شان بڑی
چاہے غوث اعظم ہو
یا ہو داتا ہجویری
یاد نہیں تمہیں وہ منظر
خواجہ نے جب خود چل کر
نوے (90) لاکھ کو پڑھوایا
لا اله الا الله
میرے مولیٰ میرے خدا
تو ہی خالق ارض و سما
تو ہی مالک روز جزا
میں ہوں سراپا جرم و خطا
پھر بھی تجھ سے ہے یہ دعا
وقت نزع جب آئے میرا
لب پہ ہو بس ایک صدا
لا اله الا الله

Loading comments...