Alhamdulillah Aaj Azaan Chalna shuru kr dia ❤️ Bete Azaan Pehli koshish 😍

10 months ago

گرنا، گر کر سنبھلنا، سنبھل کر اُٹھنا، اُٹھ کر دوڑنا، دوڑتے دوڑتے زمانے کو اپنی گرفت میں لے لینا۔ یہی زندگی سے سیکھا ہے... آج جو کچھ بھی ہوں. جیسا ہوں. جس حال میں ہوں اور جس مقام پر ہوں یہ سب میری مرحومہ والدہ کے بدولت ہوں... ایک والدین کی گئی پرورش دنیا کی سب سے بہترین تربیت اور درس ہوتا ہے... ایک انسان کی سب سے پہلی درسگاہ بھی اس کا اپنا گھر اور ماں باپ کی محبت آغوش سے شروع ہوتا ہے... میرا بیٹا الحمداللہ دس مہینے کا ہو چکا ہے اور اب اس نے کھڑے ہونا، للکھڑانا، گرنا سنبھلنا شروع کر دیا ہے اور ایک باپ ہونے کے بحیثیت میں نے ابھی سے ہی اس کی حوصلہ افزائی اس کے گرنے پر بجائے اسے سنبھالنے کے بلکہ خود سے اسے سنبھلنا سکھا رہا ہوں... تاکہ زندگی میں آگے جا کر اسے کسی کی محتاجی یا اگر کل کوئی سہارا نہ ملے تو وہ خود سے چلنا سنبھلنا سیکھے... اس میں سخت حالات کا سامنا کرنے کی سکت ہو...
میرے بیٹے اذان کے لیے آپ سب دعا کریں کہ اللہ پاک اسے نیک صالح انسان بنائے اور اسے اپنی زندگی میں دوسروں کے کام آنے والا اور لوگوں کا ہمدرد بنائے... آمین
جو احباب اولاد کے لیے پریشان ہیں اللہ پاک انہیں بھی نیک اور تندرست اولاد کی نعمت سے نوازے... آمین

شاہد شاہ

Loading comments...