حُجّةُ اللّٰه البالِغة :80 / حضورﷺ کے سیاست ملیّہ (دین کے.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

1 year ago
24

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 80

مبحثِ سادس:
سیاستِ ملت

باب:18
حضورﷺ کے سیاست ملیّہ (دین کے بین الاقوامی نظام) کے تناظر میں تحریف (خلل پیداکرنے) کے سات اسباب کی نشان دہی
مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 01 ؍ جنوری 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:17 سابقہ درس کا خلاصہ: جماعت کی تیاری، بین الاقوامی خلافت کا قیام اور غلبہ دین
5:05 مولانا سندھیؒ کے ہاں سیاستِ کبریٰ کی تعریف اور باب کا بنیادی ہدف
7:05 صاحبِ سیاستِ کبری (حضرت محمد ﷺ)کے لیے دین میں ہر قسم کی تحریفات ختم کرنے کی منصبی ذمہ داری اور اس کی بنیادی وجوہات
13:59 سیاستِ ملیّہ کے تناظر میں دین میں مُداخلَت و تحریف کی روک ٹوک کے لیے حضورﷺ کے بنیادی اقدامات
20:50 دین کے بین الاقوامی نظام میں خلل پیداکرنے والے سات اسباب:
21:04 (۱) التَّھاوُن (دین کے بنیادی امور کے بارے میں بے وقعتی اور سستی و کاہلی کا رویہ) اور اس کی حقیقت
28:15 تَہاوُن کی تین وجوہات کا جائزہ (نبی اکرمﷺ کا قائم کردہ نظام کوسرے سے ماننے سے انکار، دینی نظام میں باطل تاویلات کا سہارا لینا اور باطل نظام کا آلہ کار بن کر صحیح نظام کے خلاف کردار
44:22 (۲) التَّعمُّق (انتہا پسندی) اور اس کی اصلیت
51:35 (۳) التَّشدُّد (شدت پسندی) اور اس کی قرار واقعی حیثیت
59:37 (۴) الاِستِحسَان (جاہلوں کا اپنے خیال سے کسی چیز کو اچھا سمجھنا اور اس کی اشاعت کرنا) اور ممانعت میں چار احادیث
1:12:17 (۵) اِتّباعُ الاِجماع (کسی دور کے نام نہاد رہنمایانِ دین کی اکثریت کا کسی غلط بات پر متفق ہوجانا جیسے موجودہ اسلامی بینک کاری) اور اس کی حقیقت
1:18:20 (۶) تَقلیدُ غَیرِ المعصوم (غیر معصوم کی اندھی تقلید) اور اس کی حقیقت، نیز حلال و حرام بنانے کی اتھارٹی کا تعین
1:24:28 (۷) خَلطُ مِلَّةِ بِمِلَّةٍ ( ایک ملت کو دوسری ملت کے ساتھ خلط ملط کر دینا) اور اس کی حقیقت نیز حضورﷺ کے سامنے تورات پڑھنے کی ممانعت کا راز
1:29:24 خلاصہ کلام

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...