Urdu Poetry Salaam By Jon Elia اردو شاعری سلام جون ایلیاء

9 months ago
2

سلام

پشت رسول پاک پر جلوہ نما امام دو
مرکب خوش خرام ایک راکب لالہ فام دو

نور جبین مصطفیٰ ظلمت گیسوئے دوتا
جلوہ گاہ حرم میں آج صبح ہے ایک شام دو

غار حرائے احمدی خم غدیری حیدری
مقصد فیض عام ایک منظر فیض عام دو

طور و جمال کبریاء دوش نبی و مرتضی
اہل نظر سے پوچھیئے جلوہ ہے ایک بام دو

روئے علی پہ اک نگاہ جاں نگاہ دیں پناہ
اہل نظر نے لے لیے ایک نظر سے کام دو

سرخئ عارض چمن شوخی غازہ شفق
خوب لیے حسین نے خون جگر سے کام دو

جون ایلیاء

Loading comments...