Salam (Khushk Hai Batil Ka Khoon) | Shahadat E Imam E Hasan (AS) | Janab Aijaz Hussain | خشک ہے باطل

10 months ago
1

خشک ہے باطل کا خوں اب تک قلم کے وار سے
حشر کیا ہوتا؟ حسن لڑتے اگر تلوار سے

صلح شکنی کہہ رہی ہے موقع جو پاتا شقی
کرتا وہ وعدہ خلافی احمدِ مختار سے

بند ہو سب و شتم حیدر پہ، یہ لکھ کر حسن
کھینچتے ہیں اب نقابیں، چہرۂ مکار سے

کر کے سینہ چاک باطل کا قلم کی دھار سے
حمزہ کا بدلہ لیا ہندہ کے ورثہ دار سے

جوڑیے مت صلح کے مطلب کو بیعت سے جناب
کیا کہیں گے پھر جو تھی صلحِ نبی کفار سے

دشمنِ شبر سے بیزاری عیاں ہو لازمی
ہر گھڑی، افکار سے، کردار سے گفتار سے

اِن تَتُوْبَآ میں خدا نے کھل کے یہ بتلادیا
مصطفی کو تھی اذیت گھر میں بھی اشرار سے

مصطفی کے جیسا ہی شبر کا اک غم ہے یہی
زہر اپنوں کے لبادے میں ملا اغیار سے

ہائے رے افسوس بغضِ آل میں کچھ بد نسب
جوڑتے ہیں پیکرِ انوار کو بدکار سے

زہر کا اتنا اثر ہے سبز ہے جسدِ حسن
سرخ ہے لیکن کفن پیکان کی بوچھار سے

دشمنِ شبر کجا اور حضرتِ شبر کجا
کیا نجاست کا تقابل، مرکزِ انوار سے

دیکھ لے سارا جہاں اعجازِ عشقِ مجتبیٰ
گِر نہیں سکتے حروفِ برخیا معیار سے

Loading comments...