Do you know what these two books are like? كیا تم جانتے ہو یہ دو كتابیں كیسی ہیں؟

1 year ago

السلسلة الصحيحة
کتاب: جنت اور جہنم کا بیان
باب: جنت اور جہنم کا بیان
حدیث نمبر: 1431

عَنْ عَبْدِ الله بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَفِي يَدِهِ كِتَابَانِ، فَقَالَ: أَتَدْرُونَ مَا هَذَانِ الْكِتَابَانِ؟ فَقُلْنَا: لَا يَا رَسُولَ اللهِ إِلَّا أَنْ تُخْبِرَنَا فَقَالَ لِلَّذِي فِي يَدِهِ الْيُمْنَى: هَذَا كِتَابٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَالَمِينَ فِيهِ أَسْمَاءُ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَسْمَاءُ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ ثُمَّ أُجْملَ عَلَى آخِرِهِمْ فَلَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ أَبَدًا ثُمَّ قَالَ لِلَّذِي فِي شِمَالِه:ِ هَذَا كِتَابٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَالَمِينَ فِيهِ أَسْمَاءُ أَهْلِ النَّارِ وَأَسْمَاءُ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ ثُمَّ أُجْملَ عَلَى آخِرِهِمْ فَلَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ. فَقَالَ أَصْحَابُهُ: فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ الله إِنْ كَانَ أَمْرٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ؟ فَقَالَ سَدِّدُوا وَقَارِبُوا فَإِنَّ صَاحِبَ الْجَنَّةِ يُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنْ عَمِلَ أَيَّ عَمَلٍ وَإِنَّ صَاحِبَ النَّارِ يُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ وَإِنْ عَمِلَ أَيَّ عَمَلٍ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِيَدَيْهِ فَنَبَذَهُمَا ثُمَّ قَالَ: فَرَغَ رَبُّكُمْ مِّنْ الْعِبَادِ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ .

ترجمہ:
عبداللہ بن عمرو كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌ﷺ ‌ہمارے پاس آئے آپ كے ہاتھ میں دو كتابیں تھیں۔
آپ نے فرمایا: كیا تم جانتے ہو یہ دو كتابیں كیسی ہیں؟
ہم نے كہا: نہیں اے اللہ كے رسول ﷺ، ہاں! اگر آپ بتادیں تو ہمیں معلوم ہو جائے گا
۔آپ نے اس كتاب كے بارے میں كہا جو آپ كے دائیں ہاتھ میں تھی
: یہ كتاب رب العالمین كی طرف سے ہے، اس میں اہل جنت كے نام ہیں
، ان كے والدین اور قبائل كے نام ہیں
۔آخری شخص تك سب ہیں
، نہ ان میں زیادتی كی جائے گی نہ كمی
۔ پھر اس كتاب كے بارے میں بتایا جو آپ كے بائیں ہاتھ میں تھی،
یہ كتاب رب العالمین كی طرف سے ہے اس میں اہل دوزخ كے نام
ان كے آباء اور قبائل كے نام ہیں
۔ آخری شخص تك سب ہیں نہ ان میں زیادتی كی جائے گی نہ كمی۔
آپ كے صحابہ نے كہا: اے اللہ كے رسول ‌ﷺ ‌ پھر عمل کس وجہ سے؟
اگر اس معاملے كو مكمل كر دیا گیا ہے؟ آپ ‌ﷺ ‌نے فرمایا:
سیدھے راستے پر چلتے رہو اور میانہ روی اختیار کرو، جاؤ جنت والے كا عمل اہل جنت كے عمل پر ختم ہوگا
، اگرچہ وہ كوئی بھی عمل كر لے اور جہنمی كا عمل اہل جہنم كےعمل پرختم ہوگا اگرچہ وہ كوئی بھی عمل كر لے
۔پھر رسول اللہ ﷺ نےاپنے دونوں ہاتھوں كو جھٹكا دے كر دونوں كتابیں پھینك دیں
،پھر فرمایا:
تمہارا رب بندوں سے فارغ ہو گیا ایك گروہ جنت میں اور دوسرا آگ میں ہے۔

الصحيحة رقم (848)، سنن الترمذي،كِتَاب الْقَدَرِ، بَاب مَا جَاءَ أَنَّ الله كَتَبَ، رقم (2067) .

Loading comments...