حُجّةُ اللّٰه البالِغة :74 / سیاسی نظام میں دستورالعمل کے ممکنہ.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

1 year ago
1

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 74

مبحثِ سادس:
سیاستِ ملت

باب:13
سیاسی نظام میں دستورالعمل کے ممکنہ اِبہامات کا ازالہ ، مشابہ امور میں فرق و امتیاز اور قاعدۂ کلیہ کے تحت جُزئیات کی تخریج کا تعارف

مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 13 ؍ نومبر 2019 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:23 باب کا بنیادی ہدف؛ دستورالعمل کے ممکنہ اِبہامات دور کرنا، ضمنی امور سے حکم کی حد بندی، مشابہ امور میں فرق و امتیاز اور قاعدہ کلیہ کے ذیل میں جزئیات کی تخریج کی حقیقت کا بیان
5:27 (۱) مُبہَم قانون کا انضباط اور اطلاقی دائرے کا تعین
9:24 جن ناموں سے اشیا پر احکامات لاگو ہوتے ہیں، ان کی پہچان کے دو طریقے؛ معلوم بالمثال اور معلوم بالقسمة
13:13 ارتفاقات اور اجتماعیت کےامور سے ضبطِ مُبہَم کی دو مثالوں سے وضاحت
14:09 پہلی مثال: السَرقة (چوری) کی مثال سےضبطِ مُبہَم کی پہچان کے دونوں طریقوں؛ معلوم بالمثال والقسمة کی وضاحت
:21:14 اِبہام دور کرنے اور فرق وامتیاز پیدا کرنے کا طریقۂ کار
23:47 سَرقہ (چوری)اور حِرابہ (ڈاکہ) میں فرق
26:36 سَرقہ (چوری)اور اِختلاس (مال چھیننا)، خِیانت، اِلتقاط(گری پڑی چیز اٹھانا)، غصب اور قِلة المبالاة (ایسی حقیر اشیا جن کی عام طور پر پرواہ نہیں کرتے ہیں) میں فرق
32:42
40:03 دوسری مثال: رفاہیتِ بالغه ( تعُیّش پسندی اور سرمایہ پرستی) کی حرمت کی دو طریقوں (مثال اور تقسیم) سے پہچان اور اطلاقی دائرہ
1:08:41 (۲) مُشکِل (ہم شکل چیزوں) کی تعریف اور اُس میں فرق و امتیاز کا بیان
1:09:54 مُشکِل کے فرق و امتیاز کی پہلی مثال: نِکاح اور سِفاح (بدکاری) کی حقیقت اور بنیادی فرق
1:14:42 نِکاح کی ضابطہ بندی کے متعین امور
1:19:08 مُشکِل کے فرق و امتیاز کی دوسری مثال: نماز میں رکوع اور سجدے کے درمیان فرق کرنے کے لیے "قومہ" اور دو سجدوں کے درمیان "جلسہ" کا لازمی ہونا
1:21:37مُشکِل کے فرق و امتیاز کی تیسری مثال: پوشیدہ رکن یا شرط کے لیے ظاہری علامت
1:24:45 رمضان اور سفر کے تناظر میں مُشکِل کے فرق و امتیاز کی چوتھی مثال

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...