محکمہ ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق انسداد منشیات مہم کامیاب

1 year ago
2

احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق انسداد منشیات مہم کامیاب اوربڑی کاروائیاں جاری*
مردان *عاکف نواز خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی ایک اور بڑی کاروائی ، ترجمان ایکسائز
مردان :مرہٹی روڈ بطرف ولی انٹرچینج مردان میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ترجمان ایکسائز
مردان : موٹر کار سے 72000 گرام (72 کلو گرام) چرس برآمد، ترجمان ایکسائز
مردان: ملزم شرافت کاظمی ولد صابر حسین شاہ ساکن مظفر آباد کشمیر موقع پر گرفتار، ترجمان ایکسائز
مردان: مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج، ترجمان ایکسائز
تفصیلات کے مطابق آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سر پرستی ذاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور سید نوید جمال سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی عاکف نواز خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے بمعہ علی جان خان ایڈیشنل ایس ایچ او اور ساجد اکبر خان سب انسپکٹر اور داؤد خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر و دیگر نفری مرہٹی روڈ بطرف ولی انٹرچینج گاڑی نمبری LES 6121 کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 72000 گرام (72 کلو گرام) چرس برآمد کی، ملزم شرافت کاظمی ولد صابر حسین شاہ ساکن مظفر آباد کشمیر
کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا،
*یاد رہے اس سے پہلے ایک اور کامیاب کاروائی میں عاکف نواز ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان نے 180 کلو چرس برآمد کی،*
**احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائیوں کو سراہتے ہوئے شاباشی دی اور نقد انعام کا اعلان کیا

Loading comments...