تھانہ فقیر آباد، تھانہ گلبہار اور تھانہ پھندو پولیس نے شہر میں سرگرم سٹریٹ کرائمز،

1 year ago

تھانہ فقیر آباد، تھانہ گلبہار اور تھانہ پھندو پولیس نے شہر میں سرگرم سٹریٹ کرائمز، راہزنی، ڈکیتی، موٹر سائیکل سنیچرز، کار لفٹرز سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 6 گینگز کو بے نقاب کر دیا
خطرناک گینگز کے 16 ملزمان گرفتار، گینگز کے گرفتار ملزمان میں پولیس سے برخاست شدہ 2 سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
گینگز کے گرفتار ملزمان اسلام آباد پولیس کو راہزنی کے دوران مزاحمت پر قتل کے مقدمہ میں بھی ملوث ہیں۔
گروہوں کے قبضے سے مختلف قیمتی اشیاء فروخت کرنے عوض حاصل کی گئی رقم 8 لاکھ 80 ہزار روپے، پرائز بانڈز ، 88 عدد چھینے گئے قیمتی موبائل، 25 عدد موٹر سائیکلیں، 6 عدد موٹر کار، لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی اور دیگر اشیاء برآمد۔
برآمد شدہ گاڑیوں، موٹر سائیکل، موبائل فونز کے مالکان کا سراغ لگا کر حوالہ کر دیا گیا "ایس پی فقیر آباد ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر"

Loading comments...