بیوٹی ٹپس

1 year ago
43

بیوٹی ٹپس‎

اگر آپ چہرے

کے دانوں سے پریشان

ہیں تو ان سے نجات

کے لئے بیسن کا استعمال

نہایت مفید ہے ۔

منہ دھونے کے لیے

صابن یا فیس واش کے

بجائے بیسن کا پیسٹ

بنا کر لگائیں ۔ کچھ دیر

لگا رہنے دیں اور پھر

دھو ڈالیں ۔ یہ چہرے

کی چکنائی دور کر کے

ایکنی اور پمپلز سے

نجات دلانے کے لئے

بہترین ہے ۔ بیسن سے

منہ دھونے کے بعد

چہرے پر عرق گلاب

کا اسپرے کرلیں ۔

ایک کچا ٹماٹر کچل

کر اس میں ایک بڑا

چمچ چھاچھ ملائیں ۔

چہرے کے علاوہ

جسم کے جس حصے

پر رنگ سانولا ہو وہاں

لگائیں اور آدھے گھنٹے

بعد دھو لیں ۔ اس کا

روزانہ استعمال رنگ

گورا کرنے کے لئے

مفید ثابت ہوگا ۔

ایک انڈے کو پھینٹ

کر اس میں ایک چائےکا

چمچ شہد اور زیتون

کا تیل شامل کریں ۔

اس میزے کو بالوں

کی جڑوں میں لگائیں

اور تیس منٹ کے لئے

چھوڑ دیں ۔ مسلسل

استعمال سے جلد

ہی آپکے بال لمبے

چمکدار اور خوبصورت

ہو جائیں گے ۔

Loading 1 comment...