Ehtiyat Kejeay | احتیاط کیجئے

11 months ago
6

نظم : “ احتیاط کیجئے! “
تحریر: احمد علی اعوان
پسِ پردہ آواز : صباءالصباح
دل ٹوٹتے ہیں باتوں سے
فقط دل ہی نہیں انسان بھی
یقین بھی ایمان بھی
احتیاط کیجئے!
وقت لگتا ہے رشتے بنانے میں
گھر بنانے میں
اِک لمحہ کافی ہے سنورا ہُوا بگاڑنے میں
احتیاط کیجئے!
کئ صدیاں بیت جاتی ہیں
کسی کو اپنا بنانے میں،
کسی کا بن کر رہنے میں
اک نگاہ غلط کافی ہے سب ٹوٹ جانے میں
احتیاط کیجئے!
زمانۂ نفسانفسی ہے اس میں
کچھ قدر نہیں،جذبوں کی،محبت کی
محبت نبھانے میں،جذبے دکھانے میں
احتیاط کیجئے!
سینے میں دل، دل میں دھوکہ
سر سجدے میں، ماتھے پہ لہُو
اس قدر آلودہ اور خدا کے سامنے ۔۔۔۔۔۔!!؟
احتیاط کیجئے!
اور یہ شاعری، غزلیں، نظمیں
سب ہیں فسانے فقط حساس روحوں کے “احمد”
یہاں بے حِسوں کو “میر و جون” سنانے میں
احتیاط کیجئیے!
#positivewindbysabah #urdupoetry #femalevoice #urduwrites #VFly

Loading comments...