بیوٹی ٹپس

1 year ago
34
چہرے کے سیاہ تل ختم کرنے کیلئے: ایلو ویرا جیل اور ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ کسی کٹوری میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس کو سیاہ یا براؤن تل پر لگا کر آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں۔آدھے گھنٹے بعد تازہ پانی سے منہ دھو لیں۔مسلسل استعمال سے تل ختم ہو جائیں گے۔ بالوں کو گھنا کرنے کا ٹوٹکا: دو عدد پیاز چھیل کر کاٹ لیں اور ایک لیٹر سرکے میں شامل کر دیں۔ ایک ہفتے تک اسے سائے میں پڑا رہنے دیں ۔ہفتے کے بعد پیاز نکال کر سرکے کو محفوظ کر لیں اور دس دن تک لگاتار رات میں اس سرکے کو سر کی جلد میں لگا کر سو جائیں اور صبح سر دھو لیں دس دن کے بعد اس عمل کو ہفتہ میں ایک بار دہرائیں بال گھنے اور مضبوط ہونا شروع ہو جائیں گے۔ چہرے کے داغ اور چھائیاں دور: لیموں اور چینی کا پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں کچھ روز لگاتار استعمال کرنے سے داغ اور چھائیاں دور ہو جائیں گی۔ دھوپ سے خراب رنگت کے بچاؤ کیلئے: ابٹن دو کھانے کے چمچ دہی میں ایک لیموں کا رس ملا کر صبح شام چہرے پر لگائیں۔ دھوپ سے جھلسنے والی جلد پر تازگی آ جائے گی۔ چکنی جلد کیلئے فیس ماسک: جن خواتین کی جلد ب

چہرے کے سیاہ تل
ختم کرنے کیلئے:
ایلو ویرا جیل
اور ناریل کا تیل
ایک چائے کا چمچ
کسی کٹوری میں
ڈال کر اچھی طرح
مکس کر لیں پھر
اس کو سیاہ یا براؤن تل
پر لگا کر آدھا گھنٹہ
چھوڑ دیں۔آدھے گھنٹے
بعد تازہ پانی سے منہ
دھو لیں۔مسلسل استعمال
سے تل ختم ہو جائیں گے۔
بالوں کو گھنا کرنے کا ٹوٹکا:
دو عدد پیاز چھیل کر کاٹ
لیں اور ایک لیٹر سرکے
میں شامل کر دیں۔
ایک ہفتے تک اسے سائے
میں پڑا رہنے دیں
۔ہفتے کے بعد پیاز نکال کر
سرکے کو محفوظ کر لیں
اور دس دن تک لگاتار رات
میں اس سرکے کو سر کی
جلد میں لگا کر سو جائیں
اور صبح سر دھو لیں
دس دن کے بعد اس عمل
کو ہفتہ میں ایک بار
دہرائیں بال گھنے اور
مضبوط ہونا شروع ہو جائیں گے۔
چہرے کے داغ اور چھائیاں دور:
لیموں اور چینی کا پیسٹ
بنائیں اور چہرے پر لگا لیں
کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی
سے منہ دھو لیں کچھ
روز لگاتار استعمال کرنے
سے داغ اور چھائیاں
دور ہو جائیں گی۔
دھوپ سے خراب رنگت کے بچاؤ کیلئے:
ابٹن دو کھانے کے چمچ
دہی میں ایک لیموں کا
رس ملا کر صبح شام
چہرے پر لگائیں۔
دھوپ سے جھلسنے
والی جلد پر تازگی آ جائے گی۔
چکنی جلد کیلئے فیس ماسک:
جن خواتین کی جلد
بہت چکنی ہو اور
مسامات کھلے ہوں
وہ اپنے چہرے پر
کھیرے کا ماسک
لگایا کریں۔پہلے اپنا
چہرہ بیسن سے
دھوئیں اور خشک
کر کے روئی کی مدد
سے کھیرے کا رس
سارے چہرے پر لگائیں
آدھے گھنٹے بعد چہرے
کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

Loading 2 comments...