حُجّةُ اللّٰه البالِغة :46 /تقدیر پر ایمان لانے کی حقیقت، اہمیت../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

1 year ago
7

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 46

مبحثِ خامس: برِّ و اِثم (نیکی و بدی) کے معیارات اور ان کے بنیادی اصول

باب: 05

تقدیر پر ایمان لانے کی حقیقت، اہمیت اور اس کے مراحل اور جہات کا ذکر

( مسئلہ تقدیر کی منفرد انداز میں تفہیم)

مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 06 ؍ فروری 2019ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇

0:00 آغاز درس

0:16 انواعِ برّ کی سابقہ مباحث اور اس باب کا اجمالی جائزہ

1:51 الایمان بالقدر (تقدیر پر ایمان رکھنا) کا مفہوم اور مقاصد

10:28 تقدیر کے نظام کا ادراک دنیا میں انسانیوں کو اپنی استعداد کے مطابق اور آخرت میں اس کا ہر ایک کو مکمل مشاہدہ

12:28 ایمان بالقدر کے نتیجے میں کائنات کے عالمگیر سسٹم پر یقین و اذعان

14:41 احادیثِ مبارکہ میں تقدیر کی اہمیت اور اس پر ایمان رکھنے کی ناگزیریت اور کائنات میں تدبیرِ وحدانی

25:58 مسئلہ علمِ الہی (شمول العلم) اور مسئلہ تقدیرِ الہی دونوں کے دائرہ کار میں اختلاف

احادیثِ مستفیضہ ، صحابہ و تابعین اور محققین کے حوالہ سے مسئلہ تقدیر کی وضاحت

(۴) دو سوالات کا جائزہ: تکلیف (قانون کی پابندی) سے تقدیر متصادم کیوں؟ اور قانونِ تقدیر کی موجودگی میں عمل کی پابندی کیوں؟

31:11 القدر المُلزِم (کائنات کی عالمگیر لازمی تقدیر) کی حقیقت

34:34 تقدیر (نظامِ وحدانی) کے پانچ مراحل: (بلڈنگ پروجیکٹ کی مثال سے وضاحت)

42:01 تقدیر کا پہلا مرحلہ: کائنات کو وجود میں لانے کے لیے اللہ کی تمام صفات کا ازلی ارادہ اور اجماعی فیصلہ:

51:59 تقدیر کا دوسرا مرحلہ: کائنات میں مخلوقات کے تمام حوادث کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے لوحِ محفوظ میں ان کی مقادیر

1:05:31 تقدیر کا تیسرا مرحلہ: انسان کی تخلیق: حضرت آدم علیہ السلام کے وجود میں کائنات کے آخری انسان کے پیدا ہونے تک کا میٹریل رکھا دیا گیا۔

عالمِ مثال میں تمام انسانوں کی شکل و صورت ، سعادت و شقاوت ، میثاقِ الست کی بنیاد پر سزا و جزا متعین اور نورِ فطرت کی پیدائش

1:15:13 تقدیر کا چوتھا مرحلہ: ماں کے پیٹ میں روح ( نکتہ نورانی) پھونکنے کے مرحلے میں چار لازمی چیزوں کی تقدیر (کھجور کی گھٹلی سے وضاحت)

1:22:57. تقدیر کا پانچواں مرحلہ: انسان سے متعلق کسی حادثے و واقعے کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے ان کے اسباب و عِلَل کا پیدا ہونا

امام شاہ ولی اللہ ؒ کا تقدیر کے پانچواں مرحلے کا بارہا مشاہدہ ( دو واقعات کا تذکرہ)1:24:51

1:30:21 تدبیرِ وحدانی (تقدیر) میں مَحو و اِثبات کا عمل ایک سسٹم کے تحت جاری، تغیر و تبدل اُمّ الکتاب (لوحِ محفوظ) میں ہوتا ہے اور اس کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے۔

1:36:13 عالمِ مثال کے اِثبات پر دوبارہ دلائل اور مثالوں سے وضاحت

1:39:22 مسئلہ تقدیر پر وارد اعتراضات اور اسباب و مسببات کا نظام

1:47:30 بندوں کو اپنے افعال میں اختیار ، لیکن اس اختیار میں انہیں کوئی اختیار نہیں

توحیدِ باری تعالی اور صفاتِ الہی کو ماننے کا لازمی نتیجہ کائنات کے وحدانی عالم گیر نظام (تقدیر) کو تسلیم کرنا

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...