Premium Only Content

خطبہ جمعہ/ اجتماعی ترقی کے دینی اُصولوں کی روشنی.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
*اجتماعی ترقی کے دینی اُصولوں کی روشنی میں*
*زوال پذیر معاشرتی رویّوں کا جائزہ*
*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 5؍ ذی قعدہ 1444ھ / 26؍ مئی 2023ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :*
*آیاتِ قرآنی:*
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً١۪ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ۔ فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْكُمُ الْبَیِّنٰتُ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۔ (2 – البقرۃ: 208-209)
ترجمہ: ”اے ایمان والو ! داخل ہوجاؤ اسلام میں پورے، اور مت چلو شیطان کے قدموں پر، بے شک وہ تمہارا صریح دشمن ہے۔ پھر اگر تم پھسلنے لگو بعد اس کے کہ پہنچ چکے تم کو صاف حکم، تو جان رکھو کہ بے شک اللہ زبردست ہے حکمت والا“۔
*حدیثِ نبوی:*
”ثَلَاثٌ مَنْ جَمَعَهُنَّ، فَقَدْ جَمَعَ الْإِيمَانَ: الْإِنْصَافُ مِنْ نَفْسِكَ، وَبَذْلُ السَّلَامِ لِلْعَالَمِ وَالْإِنْفَاقُ مِنَ الْإِقْتَارِ“۔ (صحیح بُخاری، حدیث: 28)
ترجمہ: ”جس نے تین چیزوں کو جمع کر لیا، اس نے سارا ایمان حاصل کر لیا: 1۔ اپنے نفس سے انصاف کرنا، 2۔ سلام کو عالم میں پھیلانا، 3۔ اور تنگ دستی کے باوجود اللہ کی راہ میں خرچ کرنا“۔
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
✔️ دینِ اسلام کے افکار کو مکمل اور اجتماعی طور پر سمجھنے اور قبول کرنے کی اہمیت
✔️ قرانی اصطلاح ’’کَآفَّۃً‘‘ کا معنی و مفہوم اور عملی تقاضے
✔️ دینِ اسلام میں جمعہ کے دن کی اہمیت، فضائل و احکام
✔️ تاریخِ اسلام کے تناظر میں اختلافِ رائے رکھنے والوں کے نظریاتی رویوں کا تجزیہ
✔️ خاندانی اُمور پر قرآنی رہنمائی سے قومی مسائل کا حل
✔️ سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے قرآنی اُصول
✔️ کسی بھی انتہا پسند نظام کے لیے دینِ اسلام کے نام کے استعمال کی حوصلہ شکنی از بس ضروری ہے
✔️ معاشرے کا اَمن اور خوش حالی سماجی معاہدے کا لازمی تقاضا ہے
✔️ سوسائٹی کی ترقی کے چار اجتماعی اصول؛ آزادی، عدل، امن اور معاشی خوش حالی
✔️ نفاق کی علامات: امانت میں خیانت، جھوٹ بولنا، معاہدہ شکنی، وعدہ خلافی اور گالم گلوچ کرنا
✔️ نوآبادیاتی دور اور مابعد نوآبادیاتی دور کے پاکستانی نظام کی اصل روح نفاق کے مندرجہ بالا رویے ہیں
✔️ عذاب یافتہ اقوام کی خصلتوں کی بنیاد پر آج ہمارے معاشرے بھی عذاب میں گرفتار ہیں
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
-
8:08
MattMorseTV
15 hours ago $6.63 earnedThe USA - China TRADE WAR just went NUCLEAR.
16.8K24 -
20:22
Real Estate
7 days ago $1.08 earnedNumber 1 Indicator Home Prices ARE ABOUT TO CRASH
4.64K2 -
30:09
Afshin Rattansi's Going Underground
17 hours ago‘Gaza Will Haunt Israel for Generations’- Mika Almog Granddaughter of Former President Shimon Peres
7.39K6 -
15:36
Nikko Ortiz
12 hours agoBring Back Public Shaming...
9.09K6 -
2:43:41
Side Scrollers Podcast
18 hours agoAsmongold Says The Online Left Are “ANIMALS” + Hasan Collar-Gate Gets WORSE + More | Side Scrollers
17.4K11 -
1:33:41
Dinesh D'Souza
2 days agoThe Dragon's Prophecy Film
85.3K58 -
LIVE
Lofi Girl
2 years agoSynthwave Radio 🌌 - beats to chill/game to
267 watching -
44:08
The Why Files
6 days agoThe CIA, Men in Black and the Plot to Take Out JFK | The Maury Island Incident
49.7K65 -
2:07:23
TimcastIRL
9 hours agoTrump SLAMS China With NEW 100% Tariff, Stocks & Crypto TUMBLE | Timcast IRL
297K154 -
5:15:25
SpartakusLIVE
10 hours agoBF6 LAUNCH DAY || WZ and BF6 followed by PUBG - The PERFECT Combo?
64K3