حُجّةُ اللّٰه البالِغة :42 /نیکی و بدی کی حقیقت اور اس کے.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

1 year ago
4

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 42

مبحثِ خامس: برِّ و اِثم (نیکی و بدی) کے معیارات اور ان کے بنیادی اصول

مقدمہ و باب: 01

نیکی و بدی کی حقیقت اور اس کے بنیادی اصول اور تمام نیکیوں کا بنیادی و متفقہ اساسی اصول : توحیدِ الہی

مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 02 ؍ جنوری 2019ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇

0:00 آغاز درس

0:20 سابقہ چار مباحث کا خلاصہ اور مبحثِ خامس سے ان کا ربط

14:38 البر (نیکی) کی جامع تعریف

۱) ملاءِ اعلی کی فرماں برداری، الہاماتِ الہی قبول کرنے اور مرادِ حق تبارک و تعالٰی میں فنا ہونے کے لیے کیے جانے والے اعمال

۲) دنیا و آخرت میں اچھا بدلہ اور انعاماتِ الہی والے اعمال

۳) ارتفاقات کی درستگی کے اعمال

۴) اخلاقِ اربعہ کے لیے مفید اور حجابات کو دور کرنے کے اعمال

22:24 الاثم (بدی) کی جامع تعریف

۱) شیطان کی فرماں برداری، شیطانی مقاصد اور مراد میں فنا ہونے کے لیے کیے جانے والے اعمال

۲) دنیا و آخرت میں برا بدلہ اور سزاِ الہی والے اعمال

۳) ارتفاقات کے نظام میں فساد پیدا کرنے والے اعمال

۴) اخلاقِ اربعہ کے متضاد حالت اور حجابات کو مضبوط کرنے والے اعمال

25:48 انبیا علیهم السلام اور حکما پر نیکی حاصل کرنے کے طریقوں کا الہام

36:26 نیکی کے طریقے پھیلنے کے اسباب: انبیاء علیهم السلام کا عظیم احسان

38:36 نیکی کے بنیادی ،مسلمہ اور تجربہ شدہ اصول، ان پر عمل درآمد کے طریقوں کی تشریح اور فوائد: اگلے ابواب میں تذکرہ

باب: 01

تمام نیکیوں کا بنیادی و متفقہ اساسی اصول : توحیدِ الہی

45:20 توحیدِ الہی : اخباتِ الہی کے اظہار کی بنیاد، کامیابی و سعادت کے لیے تدبیرِ علمی اور ذاتِ مقدس کے غیب کے ساتھ لاحق ہونے کی استعداد

50:30 احادیثِ مبارکہ میں توحید کی عظمتِ شان

53:52 توحید کے چار درجے (مرتبے)

54:14 توحید کا پہلا درجہ: باری تعالیٰ ، بطور تنِ تنہا واجب الوجود (لازمی وجود)

55:59 توحید کا دوسرا درجہ: باری تعالیٰ ، بطور عرش، آسمان و زمین اور تمام جواہر کے اکیلے خالق

59:13 توحید کے پہلے دو درجوں پر تمام فرقوں کا اتفاق

59:26 توحید کا تیسرا درجہ: اللہ جل جلالہ ، بطور تمام مخلوقات کی عالم گیر تدبیر اور نظام چلانے والی ذاتِ واحد

1:00:05 توحید کا چوتھا درجہ: اللہ رب العزت ، بطور معبود حقیقی کہ اس کے علاوہ کوئی ذات عبادت کی مستحق نہیں

1:01:10 توحید کے آخری دو درجے ایک دوسرے سے مربوط اور لازم و ملزوم

1:02:44 توحید کے ان آخری دو درجوں کی مخالف جماعتیں

1:06:51 (۱) النجّامون (ستاروں کی پوجا کرنے والے نجومی) اور ان کی خرابی کی بنیادی وجہ

1:15:19 (۲) المشرکون (مشرکین): شرک پیدا ہونے کا طریقہ اور ان کا رد

1:23:02 (۳) النصاری (نصرانی): بتدریج در آنے والے فرسودہ تصورات کی حقیقت

1:28:29 تین گمراہ فرقوں سے قرآن کا توحید کے آخری دو درجوں میں مخاصمہ

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...