صحیح البخاریکتاب: نماز کا بیانباب: باب: گرجا میں نماز پڑھنے کا بیان۔حدیث نمبر: 434۔

1 year ago
1

صحیح البخاری
کتاب: نماز کا بیان
باب: باب: گرجا میں نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 434

ترجمہ:
محمد بن سلام، عبدہ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ (رض) روایت کرتی ہیں کہ ام سلمہ (رض) نے رسول اللہ ﷺ سے ایک گرجے کا ذکر کیا، جو انہوں نے حبشہ کی سر زمین میں دیکھا تھا، اس کو ماریا کہتے تھے، انہوں نے جو جو تصویریں اس میں دیکھیں تھیں، آپ سے بیان کیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ جب ان میں کوئی ایک بندہ یا (یہ فرمایا کہ) کوئی نیک مرد مرجاتا ہے، اس کی قبر پر مسجد بنا دیتے ہیں اور اس میں ان کی صورتوں کو بنا دیتے ہیں، یہ لوگ اللہ کے نزدیک بدترین مخلوق ہیں۔

Loading comments...