Premium Only Content
خطبہ جمعہ/ نظامِ دُعا کا مَلَکُوتی نظام سے تعلق اور انسانوں کے.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
*نظامِ دُعا کا مَلَکُوتی نظام سے تعلق*
*اور انسانوں کے نظامِ حیات میں اس کی قرار واقعی اہمیت*
*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
*بتاریخ:* 23؍ رمضان المبارک 1444ھ / 14؍ اپریل 2023ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و احادیثِ نبوی ﷺ* :
*آیتِ قرآنی*:
”وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌؕ اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِۙ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَ لْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّهُمْ یَرْشُدُوْنَ“۔ (2 – البقرۃ: 186)
ترجمہ: ”اور جب تجھ سے پوچھیں میرے بندے مجھ کو، سو میں تو قریب ہوں، قبول کرتا ہوں مانگنے والے کی دعا کو جب مجھ سے دعا مانگے، تو چاہیے کہ وہ حکم مانیں میرا اور یقین لائیں مجھ پر، تاکہ نیک راہ پر آئیں“۔
*احادیثِ نبوی ﷺ* :
*1۔* ”الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ“ (دُعا ہی عبادت ہے)۔
(الجامع للترمذی، حدیث: 2969)
*2۔* ”الدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَةِ“ (دُعا عبادت کا مغز (حاصل و نچوڑ) ہے)۔
(الجامع للترمذی، حدیث: 3371)
*3۔* ”مَنْ فُتِحَ لَهُ مِنْكُمْ بَابُ الدُّعَاءِ فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الرَّحْمَةِ“ (تم میں سے جس کسی کے لیے دعا کا دروازہ کھولا گیا تو اس کے لیے (گویا) رحمت کے دروازے کھول دیئے گئے)۔
(الجامع للترمذی، حدیث: 3548)
*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
✔️ اللہ تعالیٰ کے ہاں مطلوب انسان اور انبیائے کرام علیہم السلام کا کردار
✔️ کامیابی اور تہذیبِ اعمال کے لیے نظم و ضبط کی ضرورت واہمیت
✔️ ڈسپلن اور نظم و ضبط سے عاری لوگوں کی بے نتیجہ زندگی
✔️ مَلَکوتی نظام کا تعارُف اور کردار
✔️ انسانی وِجدان کی وسعت اور اِسے مادی آلات سے ناپنے کی بے جا کوشش
✔️ انبیا علیہم السلام کے مشاہدے اور ’اِدراکی صلاحیت‘ کی استعداد
✔️ رمضان المبارک کے روزوں اور قیام اللیل کا مَلَکوتی نظام سے تعلق
✔️ ذہنی، نفسی اور قلبی اِنہماک سے روحانی ترقی اور سماجی مسائل کے حل میں مدد
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا شانِ نزول اور دعاؤں و مناجات کی اہمیت
✔️ دُعا کی قبولیت میں انسان اور اللہ تعالیٰ کے درمیان دوطرفہ تعلق کی اہمیت
✔️ وہ اُمور جن کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنا ممنوع اور ناجائز ہے
✔️ دُعا کے دو دائرے: (1) تعلق مع اللہ اور اقترابِ الٰہی (2) انسانی معاملات و ارتفاقات
✔️ دعاؤں کی قبولیت میں ایام، مقامات، اوقات اور طریقوں کی تاثیر
✔️ دُعا کی دنیا و آخرت میں قبولیت کی صورتیں
✔️ اللہ تعالیٰ کی ذاتِ مبارکہ پر یقینِ کامل‘ قبولیتِ دُعا کی لازمی شرط
✔️ سات بد بخت کردار اور نبی اکرم ﷺ کی بد دعا کے نتیجے میں ان کا عبرت ناک انجام
✔️ کامیابی کے لیے عملی جدوجہد اور دُعاؤں کا باہم ناگزیر تعلق
✔️ انسانی تجربات اور وسائل بلا امتیاز مذہب و نسل کل انسانیت کا اَثاثہ ہیں
✔️ دعاؤں کی تاثیر اور اُن کے انکار کے حوالے سے انتہا پسند رویوں کا عقلی تجزیہ
✔️ نبی اکرم ﷺ نے ماہِ رمضان المبارک میں خصوصاً دو دُعاؤں کی تلقین فرمائی
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
-
6:52
ThinkStory
16 hours agoThe INSANE Pennywise Daughter Theory - IT: Welcome to Derry
22.8K -
7:49
Blackstone Griddles
14 hours agoEasy Weeknight Meals: Southwest Patty Melt
24.8K -
52:51
A Cigar Hustlers Podcast Every Day
1 day agoEpisode 2 Hustler Every Day
19.2K -
LIVE
FyrBorne
3 hours ago🔴Battlefield 6 Live M&K Gameplay: Assault Might Actually Be OP In REDSEC
84 watching -
36:10
ZeeeMedia
17 hours agoCash Quickly Becoming ILLEGAL & Silicon Valley's Devilish Endeavors | Daily Pulse Ep 140
67.5K42 -
LIVE
PudgeTV
3 hours ago🟣 Arc Raiders - Gaming on Rumble | Toxic Tuesday Tantrums
96 watching -
BBQPenguin_
5 hours agoBATTLEFIELD 6: UPDATE NOT WORKING ON PS5?!🤯 NEW Update (1.1.1.5) - First Impressions!
8.86K1 -
22:38
Standpoint with Gabe Groisman
20 hours agoFrom Democrat to Conservative. Florida Rep Hillary Cassel Explains
28.1K6 -
1:56:49
MG Show
21 hours agoDemocrat Shutdown Filibuster Ends; Brennan, Strzok and Page Subpoenaed
29.6K9 -
9:44
TheSaltyCracker
18 hours agoFurries & Other Pervert Weirdos March Against Trump in Portland
42.1K166