Najaf Ky Shah Ko Qaseeda - Syed Jan Ali Shah Rizvi

1 year ago
23

نجف کے شاہ
نجف کے شاہ کو دُکھڑا سنانے جاونگا
علیؑ خدا کے ولی کو منانے جاونگا

ہے مصطفیٰؐ کے وه داماد رب کے پیارے ہے
جو بے سہارے ہے اُنکے علیؑ سہارے ہے
اُنہی کو غم کی کہانی سنانے جاونگا

مراد ملتی ہے مشکل کشاء کی چوکھٹ پر
یہ آرزو ہے علی مرتضیٰؑ کی چوکھٹ پر
حسنؑ حسینؑ کا صدقہ میں پانے جاونگا

غرض کسی سے نہیں اُن سے ہے اُمید کرم
بہت طویل ہے اپنی یہ داستان الم
علیؑ سنے نہ سنے میں سنانے جاونگا 😭🙏

Loading comments...