حُجّةُ اللّٰه البالِغة :06 / مقدمہ؛ آخری حصہ اور کتاب کا بنیادی خاکہ/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

1 year ago
1

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

*حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس*

درس :6

*حُجّۃُ اللّٰہ البالِغۃ؛ مقدمہ (آخری حصہ)*

*اور کتاب کا بنیادی خاکہ*

*مُدرِّس*:

حضرت مولانا شاہ مفتی

عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 29؍ ربیع الثانی 1439ھ / 17؍ جنوری 2018ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔*👇

0:19 ❶ مقدمہ کتاب کے گزشتہ دُروس پر گفتگو

7:04 ❷ کتاب کی پہلی قسم؛ مصالح و مفاسد کی روشنی میں دنیا بھر کے نظام ہائے حیات کے مسلمہ قواعدِ کلیہ کی تعیین

34:36 ❸ شرائع (قانونی نظام) میں البِرّ (نیکی) اور الإثم (برائی) کے تصورِ واقعی کا تعین اور اس کے عملی نظام ’’السّیاسۃ المِلّیۃ‘‘ کا قیام

43:20 ❹ نیکی و بدی کے تین معیارات کا تعین؛ مجازات کا نظامِ قانون، ارتفاقات کا نظام اور السعادۃ النوعیۃ کے معیارات

50:06 ❺ نوعِ انسانی کی تعیین؛ انسان اور کائنات کے تسلیم شدہ مجموعی قاعدوں پر مبنی ہیں

52:37 ❻ حُجّۃُ اللّٰہ البالغہ کی مباحث کے دلائل (علمِ اعلی) کا ذکر دوسری کتب میں ہے

1:03:20 ❼ کتاب میں قواعدِ کلیہ کی وضاحت

1:07:28 ❽ کتاب کی پہلی قسم کی سات مباحث کا اجمالی خلاصہ

1:11:58 ❾ کتاب کی دوسری قسم میں قواعدِ کلیہ کی روشنی میں احادیثِ نبویہؐ کے ابواب کے اَسرار اور حکمتوں کی تشریح

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...