دُروس: الفوز الکبیر فی اصول التفسیر ، درس 9 -مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

2 years ago

دُروس

الفوز الکبیر فی اصول التفسیر
از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
(قرآن فہمی کے بنیادی اصولوں کا تعارف)

درس : 9️⃣ (آخری درس)
قرآن حکیم کے روایتی تفسیری اسالیب و مناہج کا تحلیل و تجزیہ
اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے منفرد اُسلوبِ تفسیر کی خصوصیات؛
الفوز الکبیر کے بابِ چہارم کے بقیہ مضامین کا مطالعہ

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

0:00 آغاز درس
0:18 گزشتہ درس کے مضامین کا خلاصہ
2:06 اخذ و استنباط و توجیہات میں فقہا کے منہج پر کتبِ تفاسیر کا جائزہ
7:31 اخذ و استنباط کے حوالے سے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے جامع منہج کی روشنی میں اختلافِ فقہا کا تجزیہ
25:51 فقہ میں فنِ ’’توجیہ‘‘ کی تعریف و اہمیت اور جمہور کی توجیہ کا اعتبار
35:10 علومِ خمسہ کی تفسیر میں صحابہ کرامؓ میں کثرتِ توجیہ کا اُسلوب اور اس کی تطبیق
49:07 ذات و صفات کے حقائق اور تاویلِ متشابہات میں غلو پر مبنی طریقۂ تفسیر اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا نکتہ نظر
55:10 لغت و ادب اور نحو (عربی گرائمر) کا منہجِ تفسیر اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا مؤقف
1:00:39 علم المعانی و البیان کے ذوق پر لکھی گئی تفاسیر کا تحلیل و تجزیہ
1:02:14 علمِ فنِ تفسیر اور صوفیائے کرام کے اشارات و اعتبارات
1:09:53 علمِ فنِ اعتبار کی اہمیت و حقیقت اور اس کے واضعِ اول
1:24:45 علمِ غریب القرآن کی بحث اور قرآنی غرابت کا حل سُوَر و آیات کے تناظر میں
1:34:58 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے فنِ تفسیر میں پانچ وہبی علوم
1:44:54 حروفِ مقطعاتِ قرآنیہ کے مطالب و مفاہیم کا ایک اہم وہبی علم
1:47:27 الفوز الکبیر اور امام انقلاب مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی جامع قرآن فہمی اور ولی اللّٰہی فکر کے علما کی خدمات

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...