خطبہ جمعہ/ اسلام کے حنیفی اُصولوں کی اَساس پر انسانی سماج کے بقا۔۔۔/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

2 years ago
8

*اسلام کے حنیفی اُصولوں کی اَساس پر*
*انسانی سماج کے بقا اور ترقی کا قرآنی لائحۂ عمل*

*خطبہ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 22؍ ربیع الثانی 1444ھ / 18؍ نومبر 2022ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:*
قُلۡ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنۡ كُنۡتُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّنۡ دِيۡنِىۡ فَلَاۤ اَعۡبُدُ الَّذِيۡنَ تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلٰـكِنۡ اَعۡبُدُ اللّٰهَ الَّذِىۡ يَتَوَفّٰٮكُمۡ‌ ۖۚ‌ وَاُمِرۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ ۞ وَاَنۡ اَقِمۡ وَجۡهَكَ لِلدِّيۡنِ حَنِيۡفًا‌ ۚ وَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ ۞ (10- یونس: 104-105)
ترجمہ: "کہہ دے اے لوگوں اگر تم شک میں ہو میرے دین سے تو میں عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا اور لیکن میں عبادت کرتا ہوں اللہ کی جو کھینچ لیتا ہے تم کو اور مجھ کو حکم ہے کہ رہوں ایمان والوں میں، اپنے دین پر حنیف ہو کر اور مت ہو شرک والوں میں"

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

0:00 آغاز خطبہ
1:34 تشکیک کا مرض انسان کے فکر و عمل کو کسی ایک مرکز پر جمع نہیں ہونے دیتا
7:01 اہلِ مکہ کی تین سو ساٹھ بتوں کی پرستش شک کی وجہ سے تھی
9:54 حضور اکرم ﷺ اور قرآن حکیم کا دینِ حنیفی اور بت پرستی سے بیزاری کا اعلان
11:39 انسانیت کے حوالے سے قرآن حکیم کی تعلیم کو بہ طور اَساسی نظریہ اپنانے کی ضرورت و اہمیت
19:03 جماعتِ صحابہؓ نے قرآن اور اسلام کی تعلیمات کو بین الاقوامی انسانیت تک پہنچایا
29:58 حریتِ فکر کے تناظر میں رِشتوں کے احترام اور فکری غلامی میں جوہری فرق
33:22 دینِ حنیفی کی اَساس پر دین کے عملی نظام قائم کرنے کی تاکید اور دعوت
37:42 انبیا علیہم السلام کی بعثت کے مقاصد؛ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی نظر میں
39:30 ہدایت کی اَساس سچائی اور حق‘ جب کہ ضلالت (گمراہی) کی بنیاد شک پر ہے
49:27 دینِ حنیف کے بنیادی اُصول تمام مذاہب میں قدرِ مشترک کے طور پر پائے جاتے ہیں
55:03 دینِ حنیف سے انحراف کا نتیجہ ؛ استعماری طاقتوں کے ہاتھوں انسانیت کا قتلِ عام
57:26 اَمن مشن کے نام پر طاغوتی نظاموں کی آلۂ کار اور ایجنٹ اقوام کا خطرناک کردار
59:00 اِقامتِ دینِ حنیف کا معنی و مفہوم اور حقیقی تقاضے
59:51 دینِ حنیف کے اَساسی اُصولوں پر معاشرے کی تعمیرِ نو کا ولی اللّٰہی نظریہ
1:01:33 دینِ حنیفی کے قیام کا فریضہ اور آج کے مسلمان کی ذمہ داریاں

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...