دُروس: الفوز الکبیر فی اصول التفسیر ، درس 5 -مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

2 years ago
3

دُروس

الفوز الکبیر فی اصول التفسیر
از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
(قرآن فہمی کے بنیادی اصولوں کا تعارف)

درس : 5️⃣
علم الاحکام کے اِثبات کے لیے قرآن حکیم میں تذکیراتِ ثلاثہ؛
✍️ 1۔ ماضی کے واقعات سے علم الاحکام پر عمل پیرا لوگ یا اس کے منکرین کے لیے سبق
✍️ 2۔ اللہ تعالیٰ کے انعامات کے ضمن میں احکامِ شریعت پر عمل پیرا ہونے کی دعوت
✍️ 3۔ علم الاحکام پر صحیح عمل کرنے پر جنت کے انعام اور بے عملی اور بدعملی کی صورت میں جہنم کے عذاب کی تنبیہ

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️[00:00] سابقہ چار دُرُوس کا خلاصۂ کلام
✔️ تذکیراتِ ثلاثہ کی توضیح و تشریح
✔️ 1۔ تذکیر بآلاء اللہ کا علم سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ودیعت دیا گیا
✔️ 2۔ تذکیر بایام اللہ کا علم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ متعارف ہوا
✔️ 3۔ تذکیر بالموت و ما بعد الموت کے علم سے حضور اقدس ﷺ نے روشناس کرایا
✔️ انعاماتِ الٰہیہ اور خالق و مخلوق کے رشتے کے ضمن میں قرآن حکیم کا اندازِ بیان عام انسانیت کے لیے ہے
✔️ قرآن حکیم نے صفاتِ الٰہی کے تعارُف کے لیے ’’اس ذات جیسا کوئی نہیں‘‘ کے نظریے کی اساس پر کامل انسانی صفات کی تعبیر ✔️ اختیار کی ہے
✔️ اللہ تعالیٰ کے اَسما و صفات توقیفی ہیں
✔️ علم تذکیر بایام اللہ کی تعریف اور ان کے بیان میں قرآن کا اسلوب
✔️ قصصِ قرآنی سے مقصود اِصلاحِ نفوس اور تعمیرِ معاشرے کے لیے تذکر و عبرت ہے، محض غیر مانوس قصہ خوانی نہیں ہے
✔️ قرآن میں قصص مکمل ذکر نہ کرنے کی اَساسی حکمت کی توضیح و تشریح
✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا قصہ مکرر ذکر کرنے کی حکمت
✔️ سورت کے مضامین کے پسِ منظر میں قرآنی قصص کا اجمال و تفصیل
✔️ قرآن میں سولہ قصے ایسے ہیں جو صرف ایک یا دو مرتبہ بیان ہوئے ہیں
✔️ قصصِ قرآنی کے علم کے مقاصدِ اربعہ
✔️ علم التذکیر بالموت و ما بعد الموت کی حقیقت
✔️ علم الاحکام پر بنیادی گفتگو
✔️ مباحث الاحکام کی بنیاد‘ ملتِ ابراہیمی ہے
✔️ علم الاحکام کا ایک دائرہ‘ عرب قوم کے پسِ منظر میں قومی انقلاب کا اعتبار اور دوسرا دائرہ‘ بین الاقوامی تناظر میں شریعت کے احکامات کا اطلاق
✔️ احکامِ شریعت پُرحکمت اور معتبر مصلحت پر مبنی ہیں
✔️ قرآن میں مجمل احکام کی حدیث نبوی ﷺ سے توضیح و تشریح کا خلاصہ
✔️ علم الاحکام کا ایک حصہ حضور ﷺ سے کیے گئے سوالات کے جوابات کے ذریعے متعین ہوا
✔️ قرآن حکیم کی جن آیات میں جس قصے پر تعریض ہے، اس کی توضیح ضروری ہے
✔️ قرآن حکیم کی کوئی آیت علومِ خمسہ کے دائرے سے خارج نہیں ہے

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...